ارتغرل غازی 3 بچوں کی خصوصی درخواست پرپاکستان پہنچ گئے! یہ تین بچے کون ہیں؟ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل

کائنات نیوز ترک کے مشہور ارتغل ڈراما اداکار انگین التان پاکستان پہنچ گئے۔ انہوں نے پہلے ہی وڈیو پیغام میں دیا تھا، کہ وہ 18اگست کو تین بیمار بچوں کی خواہش پر پاکستان آئیں گے۔ جنہوں نے ان سے ملنے کا اظہار کیا ہے،اور اب میڈیا کے رپورٹس میں بتایا گیا ہے۔ کہ پاکستانیوں کے پسندیدہ اداکار انگین التان یعنی، کہ ارطغرل غازی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

انگین التان پاکستان کا یہ دورہ اس لحاظ سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے، کہ وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر خلافت عثمانیہ کی جدو جہد کی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔ انگین التان کے دورے سے پاکستان اور ترکی کے ثقافتی تعلقات میں مزید وسعت پیدا ہو گی۔ جب کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ پرڈکشنز کے حامل معیاری ڈرامے اوت فلمیں بنانے کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے ترک اداکار انگین التان دوزیاتن نے کہاہے۔ جاری ہے۔ کہ ڈراما ارطغرل دنیا بھر میں اتنی کامیابی حاصل کرلے گا انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا۔ترک سپہ سالار ارطغرل غازی کی زندگی پر مبنی ڈراما دیریلش ارطغرل نے ریلیز ہونے کے بعد ترکی میں تو کامیابی حاصل کی اور نیٹ فلکس کے ذریعے یہ سیریز دنیا بھر میں مقبول ہوئی تاہم جب سے دیریلش ارطغرل پاکستان میں ریلیز ہونا شروع ہوا ہے اس ڈرامے نے کامیابی کے سارے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘کو وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کرکے ’’ارطغرل غازی‘‘کے نام سے نشر کیا جارہا ہے

اور پاکستانیوں کی اس ڈرامے سے محبت کے چرچے دنیا بھر میں پھیل گئے ہیں۔ حال ہی میں ڈرامے کے ہیرو انجن التان دوزیاتن جنہوں نے ارطغرل غازی کا کردار ادا کیا ہے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب ہم ڈرامے کی شوٹنگ کررہے تھے تو ہمیں شروع میں معلوم تھا کہ یہ ایک یادگار سیریز ہوگی البتہ اس سیریز کو اتنی غیر معمولی کامیابی ملے گی یہ نہیں سوچا تھا۔لیکن ہم بہت خوش ہیں کہ ’’ارطغرل‘‘کو اتنا زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔اس سیریز کے بعد ترکی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ بہت اچھی خبر ہے۔انجن التان نے کہا مجھے لگتا ہے کہ پاکستانی اور ترکش عوام دونوں ہی اچھی طرح سے تیار کی گئی کہانیاں پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ارطغرل غازی کی سوچ، ان کی زندگی کا مقصد، طاقت اور ان کے اصولوں نے بہت متاثر کیا۔ وہ قابل ستائش شخص تھے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پر ارطغرل غازی کی زندگی کو پیش کیا۔ واضح رہے کہ ترکی کے اس ڈرامہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ اور اس کو انتہائی بڑی پذیرائی حاصل ہوگئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *