اس طرح تو ہوتا ہے پھر اس طرح کے کاموں میں! پرویز الٰہی کو دھچکا، چوہدری شجاعت گروپ نے بڑی گیم ڈال دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ق لیگ ان دنوں دو دھڑوں میں تقسیم ہے اور چوہدری شجاعت کیمپ پرویز الہیٰ گروپ کے اراکین اسمبلی کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف قابل اعتماد نہیں ہے، چوہدری شجاعت گروپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے اراکین اسمبلی سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

چیئرمین عمران خان نے پنجاب میں 18 رکنی کابینہ کی منظوری دی تھی جس میں حیرت انگیز طور پر ایک بھی رکن ق لیگ کا شامل نہیں تھا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام پر ق لیگ کے اراکین اسمبلی حیران و پریشان رہ گئے۔اس سے قبل عثمان بزدار کی کابینہ دو اراکین ق لیگ کے موجود تھے لیکن موجودہ کابینہ میں صرف پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی شامل ہیں۔کابینہ کی تشکیل کے بعد چوہدری شجاعت کیمپ نے عمران خان کا ساتھ دینے والے ق لیگ کے دس اراکین صوبائی اسمبلی سے رابطہ کرکے انہیں واپس آنے کا پیغام دیا۔ چوہدری شجاعت کیمپ نے پیغام دیا کہ آصف زرداری اور ن لیگ کیساتھ اب بھی بیٹھا جاسکتا ہے، حکومت بھی بنے گی اور وزارتیں بھی ملیں گی۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ نوٹس فنڈ ضبطی کا ہے عمران خان کو نااہل کرانے یا پی ٹی آئی کو کالعدم کرانے کا نہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بیان حلفی اورسرٹیفیکیٹ میں فرق ہوتا ہے۔فارن فنڈنگ کیس دفن ہوگیا اورفیصلہ سپریم کورٹ کے پاس چلا گیا۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کے کیس اورفارن فنڈنگ کیس میں فرق ہے۔ فارن فنڈنگ شوکاز نوٹس صرف فنڈ ضبطی کا ہےنہ کہ پارٹی کالعدم اور عمران خان کو نااہل کرانےکا۔ الیکشن کمیشن ریفرنس حکومت کو بھیجے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *