اس نے ایسا کون سا کام سرانجام دیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کو برطانیہ کا اتنا بڑا ایوارڈ ملا

لندن(این این آئی)پاکستان کی ایک اور ہونہار بیٹی نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا۔ آئیے اس بیٹی کے بارے میں ہم آپ کو بتاتے ہے کہ یہ کون ہے اور کیا کرتی ہے اور اس نے ایسا کون سا کام سرانجام دیا ہے کہ جس کی وجہ سے اس کو برطانیہ کا اتنا بڑا ایوارڈ ملا ہے۔

جی ہاں اس بیٹی کا نام رائنہ خان ہے رانا خان غریب بچوں اور بچیوں کو مفت تعلیم دی تھی ہیں تفصیلات کے مطابق 18 سالہ اے لیول کی لڑکی رائنہ خان مشہور گلوکار عدیل برکی کی بیٹی ہے۔انہیں سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم کی جانب سے ’دی لیڈی ڈیانا ایوارڈ‘دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ہر سال برطانیہ کی سابق شہزادی لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا جاتا ہے۔رائنہ خان کے مطابق انہوں نے 2017 میں گھریلو ملازمہ کے بچوں کو پڑھانا شروع کیا اور ایک این جی او کی بنیاد رکھی۔2 سال میں فنڈز اکٹھے کرکے ایک اسکول بنایا جہاں 250 طلبا و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ اسکول میں لڑکیوں کو سلائی کڑھائی کا کام بھی سکھایا جاتا ہے۔رائنہ خان سماجی خدمات کے باعث 2 مرتبہ غیر ملکی ایکسچینج پروگرام اور یوتھ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب ہو چکی ہیں، وہ بین الاقوامی تعلقات پالیسی میں مزید تعلیم حاصل کرکے خواتین کی بہبود کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔رائنہ خان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تعلیم عام کرنا ان کا خواب ہے، وہ اس مقصد کے لیے اپنی کوشش جاری رکھیں گی۔ یاد رہے اگر اسی طرح ہمارے بچے اٹھا اور اپنی قوم کی مدد کیلئے قربانی دیں۔ تو وہ دن دور نہیں کہ ہم ایک تعلیم یافتہ قوم بن جائیں گے تعلیم ایک ایسی زیور ہے کہ جس کے بغیر آپ دنیا میں ترقی نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *