اپوزیشن چاہے جو بھی کرے لیکن عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی۔

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مجھے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جتنا دم ہے استعمال کریں، لیکن آپ عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر پا سکیں گے۔ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ جو لوگ کرپٹ تھے آج وہ جیل میں ہے۔ شریف خاندان نے ملک کی خدمت کے نام پر صرف کرپشن کی ہے

شریف خاندان کے اثاثے 1998 سے 2018 تک 549 ارب ہوئے، چوہدری شوگر مل کیس میں نواز شریف پر 410 ملین کیمنی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، شہباز شریف اور ان کے خاندان نے 26 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ کی۔شہباز گل نے کہا کہ کرپشن کے عظیم کھلاڑیوں کو آج کل ہر ایک کرپٹ نظر آ رہا ہے، اپوزیشن مر کر بھی عمران خان کو کرپٹ ثابت نہیں کر سکتی،مسلم لیگ نون نے آج تک جتنی بھی پراجیکٹ پر کام کیا ہے ان میں ان کے سیاسی مقاصد ہوا کرتے تھے۔ لیکن ہم سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے نہیں بلکہ ملک کی ترقی کے لئے پروجیکٹ شروع کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *