اچھی خبروں کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار 23116 میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ پاکستان میں بجلی کی سب سے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کا سابقہ ریکارڈ 24 جولائی 2018 کو اس وقت بنایا گیا تھا۔

جب اس ملک نے 20،811 میگاواٹ بجلی پیدا کی تھی۔اس سے قبل اس ماہ کے شروع میں اسد عمر نے انکشاف کیا کہ واپڈا نے مالی سال 19۔20 کے دوران ہائیڈل بجلی کی صلاحیت میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا تھااسد عمر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داسو ، مہمند اور دیامیر بھاشا ڈیموں کی تکمیل کے بعد ، پاکستان کی دیسی قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ حال ہی میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے نیٹ ورک اور تقسیم کے نظام کو نئی شکل دے دی ہے کیونکہ 2040 تک 100،000 میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہے خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ کچھ عرصے سے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی میں خصوصی طور پر شہریوں کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم اس حوالے سے اسد عمر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلد ہی کراچی میں لوڈشیڈنگ کا خاتما ہو جائے گا، لیکن اس دعویٰ کے بعد بھی شہریوں کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ تاہم اب پاکستانیوں کے لئے خوشخبری سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاکستان نے پہلی بار 23،116 میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے جو کہ کچھ دن قبل مکمل ہوئی ہے۔ بجلی کی یہ مقدار گزشتہ ریکارڈ تعداد سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ گزشتہ کئی سالوں سے جاری ہے لیکن یہ پہلی حکومت ہے کہ انھوں نے اتنا بڑا دعوی کیا کہ انہوں نے ضرورت کی مقدار سے زیادہ بجلی پیدا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *