اکثر لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ میاں بیوی کی عمر میں کامیاب زندگی بسر کرنے کے لئے کتنی

ویسے تو شادی ہر عمر میں ہو سکتی ہے لیکن اکثر لوگوں کا یہ سوال ہوتا ہے کہ میاں بیوی کی عمر میں کامیاب زندگی بسر کرنے کے لئے کتنی عمر ہونی چاہیے ہمارے ہاں اکثر یہی بات کی جاتی ہیں کہ کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے میاں بیوی کے درمیان کم سے کم پانچ سال کی عمر کا فرق ہونا چاہیے جانی بیوی میں اسے کم سے کم پانچ سال چھوٹی ہونی چاہیے لیکن حال ہی میں ایک تحقیق ہوئی ہےاگر میاں بیوی کے درمیان عمر میں زیادہ ہو تو طلاقٰ کی شرح بڑھ جاتی ہیں۔

ضروری نہیں کہ مرد کی عمر زیادہ ہو اور عورت کی عمر کم تب ہی شادی کامیاب ہو گی بلکہ اگر دونوں کی عمر برابر یا انتہائی تھوڑا فرق ہو تب بھی شادی کے کامیاب ہونے کے امکانات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔ تحقیق میں 3000شادی شدہ اور طلاق یافتہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق ایک سال(مرد عورت سے ایک سال بڑا یا چھوٹاہوسکتا ہے)ہو تو ان میں طلاق ہونے کا تین فیصد چانس موجود ہے، اگر دونوں کے درمیان عمر کا فرق پانچ سال تک ہو تو طلاق ہونے کا امکان 18فیصد ہو جاتا ہے لیکن اگر یہی فرق 10سال پر چلا جائے تو39فیصد امکان ہے کہ ایسے جوڑوں میں طلاق ہوجائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے ضروری نہیں ہے کہ ضروری نہیں ہے کے ہر وہ شادی کہ جس میں میاں بیوی کے عمر میں فرق زیادہ ہو ان کا انجام برا ہوگا لیکن شادی کرتے وقت کم سے کم عمر کا فرق رکھنے چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *