اکٹر کا صحت کے بارے میں کہنا ہے کہ ًسر میں اُٹھنے والے درد کو پانی کے زریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے

اسلام آباد (نیوز اپڈیٹ)ڈاکٹر کا صحت کے بارے میں کہنا ہے کہ ًسر میں اُٹھنے والے درد کو پانی کے زریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔نیدرلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں کئی گئی ایک تجروباتی تحقیق میں ایسے لوگوں منتخب کیے گئے جنہیں مہینے میں دو سے چار بار یا اس سے بھی زائد مرتبہ سر میں تیز یا درمیانے درجے کے درد ہو جاتی تھی۔

جن میں کئی افراد آدھے سر کے درد میں بھی مبتلا تھے۔ان کوگوں کو دو حصوں میں بانٹا گیا جن میں سے ایک گروپ نے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ روزانہ معمول کے مطابق پانی پیا جبکہ دوسرے گروپ نے اس کے مقابلے میں 1.5 لٹر زیادہ پانی روزانہ استعمال کیا۔تین ماہ بعد معلوم ہوا کہ جن افراد نے معمول سے زیادہ پانی پیا تھا ان میں سر کے درد کی شدت 47 فیصد کم ہو گئی تھی یعنی تقریباً آدھی رہ گئی تھی اور حیرت انگیز طور پر یہ فائدہ مگرین کے مریضوں کو بھی ہوا تھا۔ روزانہ معمول کے مطابق پانی پینے اور صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھنے والے افراد میں صرف 25 فیصد افاقہ دیکھنے میں آیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ معمول سے زیادہ پانی کا استعمال اگرچہ سر میں درد کو مکمل طور پر تو ختم نہیں کرتا لیکن اس میں نمایاں طور پر کمی ضرور کردیتا ہے۔واضح رہے کہ ایک بالغ انسان کو روزانہ اوسطاً 2 لٹر پانی پینا چاہیئے یعنی اگر کسی کو سر میں درد کی شکایت ہو تو اس کے لیے یہ مقدار 3.5 لٹر روزانہ بنتی ہے۔زیادہ پانی پینے سے سر میں درد کیوں کم ہوتا ہے؟ اس کی ایک ممکنہ وجہ یہ ہے۔زیادہ پانی پینے کی وجہ سے خون میں پانی کا اضافی مقدار شامل ہونے کی وجہ سے خون کا بہاؤ کافی اچھا ہو جاتا ہے جس سے دماغ میں خون کی گردش کافی بہتر ہوجاتی ہے اور سر پر درد آنے کا خدشہ کم ہو جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *