اگر مجھ پر جائیداد ثابت ہوا تو میں صرف نہ استعفیٰ دوں گا بلکہ اپنی تمام

اسلام آباد(این این) اگر برطانیہ میں جائیداد ثابت ہوگی وزیراعظم خود استعفیٰ دیں گے حکومتی وکیل فروغ نسیم نے سپریم کورٹ میں بیان جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان پر جائیداد برطانیہ میں ثابت ہو گیا تو وہ خود استعفی دیں گے۔

عمران خان نے کہا اگر مجھ پر جائیداد ثابت ہوا تو میں صرف نہ استعفیٰ دوں گا بلکہ اپنی تمام جائیداد ضبط کر کے حکومت کے خزانے میں جمع کر آؤں گا ۔فروغ نسیم نے یہ بیان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ عمران خان کی لندن میں جائیدادیں ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نیازی کے نام پر برطانیہ میں6 اور شہزاد اکبر کے نام پر پانچ جائیدادیں ہیں۔

اور یہ معلومات برطانوی لینڈ ریکارڈ کی سرچ انجن 192 ڈاٹ کام سے لی گئی ہیں۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کے مطابق میرے اہل خانہ کی جائیدادیں بھی اسی ویب سائٹ سے تلاش کی گئیں۔جواب میں کہا گیا کہ شہزاد اکبر کے نام پر برطانیہ میں پانچ،زلفی بخاری کے نام پر 7جائیدادیں ہیں۔جب کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور فردوس عاشق وان کے نام پر بھی برطانیہ میں جائیدادیں ہیں۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین اور پرویز مشرف بھی برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ الزام نہیں لگاتا کہ حکومتی شخصیات نے یہ جائیدادیں ناجائز ذرائع سے بنائیں۔تاہم ایف بی آر تعین کرے کہ حکومتی شخصیات نے کتنی قابل ٹیکس آمدن ظاہر کی ہے۔

اسٹیٹ بینک بھی تعین کرے کہ کیا حکومتی شخصیات نے یہ پیسہ جائز طریقے سے بیرون ملک بھیجا۔درخواست میں اثاثہ جات ریکوری یونٹ اور اس کے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دینے اور شہزاد اکبر اور اے آر یو کے ماہر انٹرنیشنل کریمنل لاء ضیاءالمصطفی نسیم سے تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کی استدعا کی گئی تھی جس پر اب فروغ نسیم نے عمران خان کا بیانیہ عدالت میں جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں جائیدادیں ثابت ہونے پر وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دے دیں گے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اپوزیشن ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے لیکن سپریم کورٹ میں کیس کے الزام کی تردید یا تصدیق نہیں کی اور نہ ہی کسی کو اس پر جرمانہ دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *