ایک ایسی جگہ جہاں پر سال صرف گھنٹوں میں ہوتا ہے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جیسا ہم سب کو معلوم ہے کہ ہمارا سال گھنٹوں کا نہیں دنوں کا بھی نہیں بلکہ مہینوں کا ہوتا ہے جس میں کئی ہزار گھنٹے ہوتیں ہیں۔ یہاں پر تو دن اور رات کئ کئ گھنٹوں کے ہوتے ہیں۔ لیکن آپ حیران ہو جائیں گے کہ ایسی جگہ بھی اس کائنات میں موجود جہاں پر صرف 7 گھنٹوں کا ہوتا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ جگہ ہماری زمین پر نہیں بلکہ ایک اور سیارہ ہے جس کا نام ایپک 24693474بی ہے۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی یہ سیارہ دریافت کیا ہے۔ سائنسدانوں نے کیپلر ٹیلی سکوپ کے ذریعے اس سیارے کا مشاہدہ کیا اور یہ حیران کن انکشاف کیا کہ وہاں سال صرف 7گھنٹے کا ہوتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سیارہ سورج کے گرد انتہائی تیزی کے ساتھ چکر لگا رہا ہے۔ ہماری زمین سورج کے گرد جو چکر 365دن میں لگاتی ہے، یہ سیارہ صرف 7گھنٹوں میں لگا لیتا ہے اور اب تک دریافت ہونے والوں میں اس سیارے پر سال سب سے چھوٹا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس سیارے کی سطح پتھروں اور لوہے سے بنی ہوئی ہے۔ یہ ہماری زمین سے 3 گنا بڑا ہے اور اس کا 70 فیصد لوہے اور پتھروں پر مشتمل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *