ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر ہمارے جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے

السلام علیکم دوستو کیسے ہو امید ہے کہ آپ سب ٹھیک ہے آگے آپ خیر خیریت سے ہونگے۔ دو سو آج ہم آپ کو انجیر کے فائدے بتائیں گے ک انجیر کے کھانے سے کیا کیا فائدے انسان کو ملتے ہیں۔ دوستوں انجیر کو جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔ اور انجیل کے بارے میں قرآن پاک میں ذکر بھی آیا ہے۔

اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اس کا فائدہ بہت زیادہ ہے اور اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اس کا ذکر کیا۔ایک تازہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجیر ہمارے جسم کو کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے اور ساتھ ہی جسم کو تندرست وتوانا بناتی ہے۔ انجیر کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ انتڑیوں کی کارکردگی میں اضافہان میں موجود فائبر کی وجہ سے معدے کے جملہ امراض ٹھیک رہتے ہیں اورانتڑیوں کا عمل بہتررہتا ہے جس کی وجہ سے قبض دور ہوتی ہے۔ فائبر کی وجہ سے بواسیر نہیں ہوتی اور ساتھ ہی آنت کا کینسر دور رہتا ہے۔ آپ چاہیں تو خشک یا تازہ انجیر کھاکر اپنے نظام انہضام کو بہتر بناسکتے ہیں۔وزن میں اعتدالاس میں موجود فائبرکی وجہ سے انسان زیادہ کھانے سے پرہیز کرتا ہےانجیر کھانے سے انسان کو احساس ہوتا ہے کہ اس کا پیٹ بھرا ہواہے اور وہ زیادہ کھانے سے اجتناب کرتا ہے ۔کم کھانے سے انسان کا وزن اعتدال میں رہتا ہے اور وہ موٹا نہیں ہوتا۔کولیسٹرول لیول میں کمیانجیر میں ایک فائبر’پیسٹین‘پایا جاتا ہے

جس کی وجہ سے جسم سے براکولیسٹرول کم ہونے لگتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجودانٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے یہ کھانوں میں موجود کولیسٹرول کو جسم میں جذب ہونے سے روکتا ہے۔کم کولیسٹرول کی وجہ سے انسان بلند فشار خون کا شکار نہیں ہوتا۔دل کے امراض سے بچاؤکولیسٹرول کم ہونے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے جس کی وجہ سے دل بھی بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک اور تازہ انجیر میں پائے جانے والی چکنائیاں دل کے لئے مفید ہوتی ہیں اوراس کی کارکردگی کو بڑھاتی ہیں۔ان کی وجہ سے دل کی شریانیں کھلی رہتی ہیں اور ان میں خطرناک چکنائیاں اکٹھی نہیں ہوتیں۔نظام تنفس کے لئے مفیدرایتی طور پر انجیر کو گلے کی انفیکشن کے لئے استعمال کیا جاتارہا ہے۔ ان کی وجہ سے سانس کی بند نالیاں کھلنے لگتی ہیں اور کھانسی دور ہوتی ہے۔ کئی لوگ نزلہ، زکام اور کھانسی کے لئے انجیر کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں کہ اس طرح یہ بیماریاں جلد دور ہوجاتی ہیں یاد رہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی تمام قدرتی چیزوں میں شفا رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *