ایک سگریٹ لائٹرجس کی وجہ سے کوروناوائرس پھیلا،حیران کن خبر

کرونا وائرس جیسے آئے دن نئی خوفناک خبریں لا رہا ہے ویسی ہی اس کے پہلاؤ کی وجہ بننے والی نئی حیران کن خبریں بھی سامنے آ رہی ہے ایسی ہی ایک خبر آسٹریلیا سے بھی آئی ہے کہ کس طرح سماجی فاصلے کو برقرار رکھتی ہوئی بھی سگریٹ کی ایک لیٹر کی وجہ سے کروناوائرس پھیلانے کی وجہ سبب بن گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا نے حالانکہ کورونا وائرس پر قابو پا لیا لیکن اس کے ایک شہر وکٹوریا میں نئی کرونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاست وکٹوریہ کے حکمران ڈینیل اینڈر ویس کا کہنا ہے کہ یہ وائرس ایک سیگریٹ کی لیٹر سے پہلی ہوئی ہےوکٹوریا کے حکمران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ وہ لوگ تو سماجی فصلہ کو برقرار رکھتے ہیں لیکن ایک دوسرے کے ساتھ سگریٹ کے لیٹر کو شیئر کرہتی۔ان کے مطابق عملہ بھی ایک دوسرے کی گاڑیوں میں سفر کرتا تھا، جس کا مطلب ہے کہ وہ ہمارے معیار کے برعکس ایک دوسرے سے قریبی رابطہ بھی رکھے ہوئے تھے۔انھوں نے کہا کہ باہر ممالک سے آنے والوں کے لیے وکٹوریا اب ٹیسٹنگ ضروری قرار دے رہا ہے۔ ریاست میں اتوار کو 49 متاثرین سامنے آئے ہیں۔ یہ دو ماہ میں یومیہ متاثرین کی سب سے بڑی تعداد بنتی ہے۔ واضح رہے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔پاکستان میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 4118 ہے۔

متاثرین کی تعداد میں صوبہ سندھ جبکہ اموات کے اعتبار سے پنجاب سرفہرست ہے۔دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔یاد رہے کہ کرونا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے لیکن ان جگہوں میں یہ قابو پا لیا گیا ہے جہاں لوگ اختیاط کرتے ہیں۔ اور جہاں پر بے اختیاطی شروع ہوئے ہیں وہ جگے کرونا کا گڑھ بن چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *