ایک لڑکے کو لڑکی سے محبت ہوگئی، تو لڑکی نے لڑکے سے انوکھی فرمائش کر دی

ہمارا دین اسلام بہت بابرکت اور عزت اور حیات دینے والا دین ہیں ایک مشہور واقعہ آج ہم آپ کو سنانے والے ہیں شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین مدنی رحمۃ اللہ علیہ اپنے خطبے میں ایک واقعہ نقل فرما رہے تھے کے ایک لڑکے کو کسی لڑکی کے ساتھ محبت ہوگی مگر اس لڑکی کی کسی اور جگہ شادی ہوگئی لڑکا بہت پریشان تھا اس نے اس لڑکی کو ایک خط لکھا کہ تمہارے ساتھ شادی کی کوشش میں تھا مگر قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔

اب آپ میرے ساتھ ایک ہی ملاقات کر لے آپ کی جو بھی خواہش ہو گی میں پورا کر لوں گا لڑکی بڑی نیک اور حیا دار تھی انہوں نے کہا کہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی پیچھے چالیس دن باجماعت نماز پڑھ لیں پھر آپ جہاں بھی بولیں میں وہاں حاضر ہو جاؤں گی۔ لڑکا پہلے لڑکی کے مکان کی طرف چکر لگاتا تھا مگر چالیس دن بعد اس نے جانا ختم کردیا ۔ لڑکی نے پیغام بھجوایا کہ اگر میری فرمائش پوری کی ہے تو میں حاضر ہوں۔ لڑکے نے کہا پہلے میرے دل میں آپ کی محبت تھی مگر اب اللہ تعالیٰ کی محبت بیٹھ گئی ہے اب آپ کا اور میرا راستہ جدا ہے۔ لڑکی نے خاوند کو یہ بات بتلادی اس کے خاوند نے فاروق اعظمؓ کو یہ بات بتلائی تو آپ نے فرمایا کہ اللہ نے سچ فرمایا :’’بے شک نماز لوگوں کو بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *