ایک یتیم بچہ حاتم طائی سے زیادہ سخی نکلا

ایک دن حاتم طائی سے کسی آدمی نے پوچھا:اے حاتم! کیا تجھ سے بھی سخاوت میں آگے کوئی آگے بڑھا ہے؟  تو حاتم نے جواب دیا۔ ہاں بلکل قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ جو مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے۔ کہ دوران سفر میں شب بسری کے لیۓ ان کے گھر گیا، اس کے پاس دس بکریاں تھیں، اس نے ایک ذبح کی،اس کا گوش ت تیار کیا اور کھانے کیلئے مجھے پیش کر دیا۔

اس نے کھانے کے لیۓ مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا- میں نے اسے کھایا تو مجھے پسند آیا- میں نے کہا: “واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے” یتیم بچہ فوراً باہر نکل گیا اور ایک ایک کر کے تمام بکریاں میری لا علمی میں اس نے ذب ح کر ڈالیں اور سب کے مغز مجھے پیش کیےجب میں حانے لگا تو کیا دیکھا کہ گھر کے ارد گرد ہر طرف خ ون ہی خ ون بکھرا پڑا ہے- میں نے اس سے کہا: “آپ نے تمام بکریاں کیوں ذبح کیں؟”اس نے کہا: “واہ، سبحان اللہ! … آپ کو کوئی چیز میری اچھی لگے اور میں اس پر بخل کروں، یہ عربوں کیلئے بدترین گالی ہے-” حاتم سے پوچھا گیا: ” بدلے میں آپ نے اسے کیا دیا؟…” انہوں نے کہا: “تین سو سرخ اونٹھنیاں اور پانچ سو بکریاں-” ان سے کہا گیا: “تو پھر آپ اس سے بڑے سخی ہوئے-”انہوں نے جواب دیا: “نہیں وہ مجھ سے زیادہ سخی ہے، کیونکہ اس نے اپنا سب کچھ لٹا کر سخاوت کی جبکہ میں نے تو اپنے بہت سے مال میں سے تھوڑا سا خرچ کر کے سخاوت کی ہے-”اگر اپ کو میرے تحریر پسند آئی ہو تو ہمارے پیج کو ضرور لائک کرے۔اور اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کرۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *