بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےوالاہے؟۔۔بارشیں لگاتار کتنے دن جاری رہیں گی؟ ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے بارشیں لگاتار کتنے دن جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشنگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتے کے درمیان بارشوں کا ایک طاقتور شدت کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ اتوار کی رات تاجکستان سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ جس کی اسلام آباد گلگت بلتستان کشمیر شمالی خیبر پختونخواہ کہ شمالی علاقوں درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی ۔اسلام آباد  بالائی پنجاب کشمیر بالائی خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ جبکہ چند علاقوں میں تیز بارش بھی ہو سکتی ہے بحیرہ عرب کہ شمال مشرق میں آنے والے دنوں میں سائیکلون تشکیل پانے کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مری پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی جلد از جلد حقائق سامنے لائے۔ ریسکیو آپریشن میں فوج کی کاوشیں قابل تعریف تعریف ہیں، موجودہ دور میں سیاحت ایک نئی حقیقت ہے، سیاحت بڑھ گئی ہے، انفراسٹرکچر کئی دہائیاں پیچھے ہے۔ نئے ہوٹلز کی تعمیر کے ساتھ پرانے سٹرکچر کو بہتر کرنا لازمی ہے، بڑھتے ہوئے سیاحوں کو معیاری رہائش کی فراہمی ایک چیلنج ہے۔ وزیراعظم کی صدارت میں حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال، سانحہ مری پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران فارن فنڈنگ کیس سے متعلق گفتگو ہوئی مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *