بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں بارشیں ہونے کی وجہ سے کافی دنوں سے موسم خوشگوار تھا تاہم اب ہفتہ کے دن سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے آگے عیدالاضحی بھی آ رہی ہے اور لوگوں کی خواہش ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر موسم خوشگوار ہو جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے روشنیوں کے شہر کراچی میں مزید بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے جس کے باعث پانی میں ڈوبے شہری تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا تیسرا سپیل برس چکا جس دوران کہیں کہیں کافی تیز بارش دیکھنے میں آئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔واضح رہے کہ موسلادھار بارش کے باعث کراچی شہر پانی میں ڈوب چکا ہے اور سڑک پر کھڑی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب چکی ہیں جبکہ لوگوں کے گھروں اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹر شیری رحمٰن کو ایوان کی دادی کا خطاب دے دیا۔ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے گھریلو تشدد (امتناع اور تحفظ) کا بل پیش کرنا تھا لیکن جب چیئرمین نے شیری رحمن کا نام پکارا تو وہ غیر حاضر تھیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ شیری رحمٰن ویسے بھی ایوان کی دادی ہیں، جب تک وہ اجلاس میں نہیں آتیں معاملہ ملتوی کرتے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال بہتر رہی تو تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کریں گے، عید اور محرم کے نتائج دیکھ کر تمام سیکٹرز شادی ہالز، ریسٹورانٹ ،سیاحت، اسکول اور تعلیمی ادارے کھولنے پر نظرثانی کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *