باپ ملک لوٹنے میں نمبر ون ، بیٹا تو بیچارہ اس قابل بھی نہیں ۔۔۔ مراد سعید نے پیپلزپارٹی کے چتر جی سے بڑامطالبہ کر دیا

سوات سے تعلق رکھنے والا پاکستان تحریک انصاف کے ممبر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرمین بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ ملک اور اداروں سے معافی مانگی۔ بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتی ہوئی مراد سعید نے کہا کے ان کے پارٹی اور والد نے اس ملک کے اداروں کو برباد کیا ہیں۔جس پر بلاول بھٹو کو چاہیے کہ وہ پاکستان اور ان کے اداروں سے معافی مانگی انہوں نے کہا کہ پی آئی اے صرف اور ایسے کئی ادارے ہے جن کی تو آئی کی بنیاد پیپلزپارٹی نے رکھی ہے۔

اسٹیل ملز 2008 سے پہلے آٹھ ارب منا فع پر تھا۔ لیکن جب پیپلز پارٹی کی حکومت آئی۔ تو زرداری کے ہاتھوں اسٹیل مل زوال کا شکار ہو گیا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ ریلویز کی تباہی کاسہرابھی پیپلزپارٹی کے سر جاتا ہے،قومی اداروں کولوٹ کرپیسہ جعلی اکاؤنٹس میں چھپایاگیا۔اس سے قبل بلاول بھٹو نے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی اور ایف بی آر کی ناکامی کی قیمت صوبوں کوادا کرنی پڑی ، پی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کا خمیازہ سندھ اور پنجاب نے بھگتا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ناکامی کےباعث سندھ کو229 ارب کم دیےگئے ، ناکامی کی قیمت پنجاب نے 483 ارب کے نقصان سے ادا کی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان قائد اعظم اور ہمارے آباو اجداد نے بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہم اس کا تب تک دفاع کریں گے جب تک ہمارے اندر خون کا آخری قطرہ موجو د ہم ملک پاکستان کا دفاع کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور سلامتی کی اصورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور وزیراعظم کو اہم انٹیلی جنس اطلاعات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہارتشویش کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔اجلاس کے شرکا کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کا دفاع ہر قیمت پر کیاجائے گا۔ اور ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *