بریکنگ نیوز: ان سب کو گرفتار کر لو ۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، دبنگ حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقاریر کے بعد میری معلومات یہی ہیں کہ ابھی فوج ان کے مزید جلسوں کو دیکھنا چاہ رہی ہے کہ ان میں کیا گفتگو ہوتی ہے، اس کے بعد کوئی ایکشن لیا جائے گا ، وزیراعظم عمران خان تو دل ہی دل میں خوش ہو رہے ہوں گے۔

کہ اپوزیشن رہنماؤں سے فوجی قیادت کی جو ملاقاتیں ہو رہی تھیں وہ اب بند ہو گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب اسٹیبلشمنٹ کے پاس کوئی رستہ نہیں رہا کہ وہ پوری طرح وزیراعظم کی حمایت پر کمربستہ ہو جائیں ، کیوں کہ میری کئی اہم سیاسی لوگوں سے بات ہوئی اور وہ کہہ رہے ہیں کہ نوازشریف نے ملٹری کمانڈ پر تنقید کر کے عمران خان کو فائدہ پہنچایا، اگر نوازشریف نے اپنا بیانیہ جاری رکھا تو ان کی پارٹی کے لوگ جلسوں میں جانے سے گریز کرنے لگیں گے ، کیوں کہ گوجرانوالہ میں نوازشریف کی تقریر پر ن لیگ کے لوگ گھبرا گئے تھے اور وہیں انہوں نے آپس میں بات کی تھی کہ اب پارٹی کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی۔معروف تجزیہ کار کے مطابق اب یا تو مسلم لیگ ن کے لوگ ٹاک شوز میں جانا بند کر دیں گے یا پھر وہ انڈرگراؤنڈ ہو جائیں گے ، اگر ایسا ہوا تو نوازشریف کو پیغام پہنچے گا کہ پارٹی میں بغاوت کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے ، خواجہ آصف جیسے شخص نے ایک انٹرویو دیا جس میں وہ نوازشریف کا بیانیہ اپنانے کو تیار نہیں تھے ، وہ سوالات کے ادھر ادھر جواب دیتے رہے ، جب کہ گوجرانوالہ میں مریم نواز کی تقریر سے بھی لگا کہ وہ ذہنی طور پر ایسی تقریر کے لیے تیار نہیں تھیں، ان کا خطاب بھی بکھرا بکھرا تھا جیسے انہیں سمجھ نہیں آ رہی ہو کہ کیا کہیں ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اشیا کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی کے لیے کارروائی،475ٹن چینی اور 30ہزار کلو گھی ضبط کر لیا گیا۔

وزیراعظم نے گوداموں کے مالکان کو گرفتارکرنے کی ہدایت کر دی۔نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق اشیا کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف انتظامیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی میں ایک کارروائی کے دوران 475ٹن چینی اور 30ہزار کلو گھی برآمد کیا گیا ، جس کو ضبط کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان زیرصدارت مہنگائی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کاجائزہ اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی میں کمی اور اشیا کی دستیابی کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران انتظامیہ نے 27ہزار چھاپے مارے ، جس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف 818مقدمات درج کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ چند روز میں پنجاب میں 196سہولت بازارکا آغاز ہو جائے گا، جن میں سے لاہور میں 31سہولت بازار کھولے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کارروائی کے دوران گوداموں کے مالک گرفتارکیے جائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو کسی صورت تنگ نہ کیا جائے ۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی کا نوٹس لیا ہے اور مہنگائی بڑھنے کی وجوہات کو روکنے کے لیے ذخیر اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دے رکھا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کارروائی کے دوران گوداموں کے مالک گرفتارکیے جائیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو کسی صورت تنگ نہ کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares