بریکنگ نیوز: تحریک انصاف حکومت بارے گندی زبان استعمال کرنیوالی ’’خاتون اینکر‘‘ نے چینل سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری نے قائمہ کمیٹی میں معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔ (تازہ ترین اپڈیٹ کے لئے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں)۔ تا ہم تحریک انصاف پر الزام لگنے کے بعد انہوں نے بھی میدان میں آنے کا فیصلہ کیا اور ان تمام صحافیوں کے سکرین شاٹ جمع کئے۔ جنہوں نے ٹویٹر پر حکومت کو گالیاں دیں اور گندی زبان استعمال کی۔

تحریک انصاف نے اپنی ویب سائٹ پر ان صحافیوں کی گندی گفتگو کے سکرین شاٹس بھی شیئر کر دیئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جن صحافیوں کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔ اور انکے سکرین شاٹ شیئر کئے گئے ہیں ان میں گل بخاری، مہمل سرفراز، ماروی سرمد،عادل انجم،سلمان راشد،عمر قریشی، حسن زیدی،عباس ناصر،ثنا بچہ، آئمہ کھوسہ، امبر رحیم شمسی و دیگر شامل ہیں۔ جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون اینکر پرسن امبر رحیم شمسی نے اپنی ٹیم سمیت سماء ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے امبر رحیم شمسی کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم نے نے سماء ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چینلر پر میری محنتی ٹیم اور میں نے ایک سال نو ماہ کام کیا ہے امبر رحیم شمسی سماء ٹی وی پر سوال ود امبر کے نام سے روزانہ شام آٹھ بجے پروگرام کرتی تھیں، اب انہوں نےا ستعفیٰ دیا ہے۔ امبر شمسی بلاول زرداری کی جانب سے قائمہ کمیٹی کے اس اجلاس میں بھی شریک ہوئی تھیں جس میں خواتین صحافی نے تحریک انصاف پر جسمانی تنگ کرنے کے الزامات لگائے تھے، امبر شمسی کا قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہنا تھا۔ کہ ہمارے خاندان سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف جسمانی تنگ کی وجہ سے اذیتوں سے دوچار ہیں، ایک ٹویٹ کرنے کے بعد مغلظات کا طوفان شروع ہوجاتا ہے۔ حکمران جماعت تحریک انصاف نے چند روز قبل صحافیوں کی بمعہ ثبوت لسٹ جاری کی تھی۔ جس میں انکے سکرین شاٹ بھی دیئے گئے تھے جنہوں نے تحریک انصاف کی حکومت بارے غلیظ اور گندی زبان استعمال کی تھی، اس میں امبر رحیم شمسی کا نام بھی شامل تھا۔ مزید تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائیک کرے اور اپنی قیمتی رائے کے بارے میں کمنٹ میں ضرور آگاہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares