بریکنگ نیوز: نیا پاکستان بن گیا ۔۔۔ پی آئی کے بعد بلدیاتی اداروں میں بڑے پیمانے پر جعلی بھرتیوں کا انکشاف،بڑا حکم جاری کر دیا گیا

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں بڑے پیمانے پر بلدیاتی اداروں میں جعلی طریقہ سے برتیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔سندھ بھر کی یونین کمیٹیز میں مبینہ طور پر جعلی طریقے سے بھرتیاں کی گئیں، محکمہ بلدیات نے تحقیقات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق جعلی طریقے سے کی گئی بھرتیوں کے خلاف انکوائری کرسکے۔

محکمہ بلدیات نے سندھ بھر کی یونین کمیٹیز میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ، کراچی ڈویژن میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات کو بینظیرآباد ڈویژن میں جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کا ہدف دیا کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی یو سیز کے ملازمین کی بھرتیوں کے ریکارڈ اور تنخواہوں کے اجرا کا جائزہ لے گی،یاد رہے کہ ان میں بھرتی کی گئی لوگ اور ان کو بھرتی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔اور اس کے ساتھ 6 ڈویژن کمیٹی کی انکوائری الگ الگ ایک ماہ میں رپورٹ جمع کروائی گئی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares
error: Content is protected !!