وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسکولز کھولنے کا حتمی اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاں، کے حالات کے مطابق ہم امید کرتے ہیں کہ 15 ستمبر کو سکول کب کھول دیئے جائیں گے۔ 7 ستمبر کو اجلاس میں فیصلہ ہوگا، جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا سکول کے کھولنے کے بارے میں۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، تعلیم کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صوبوں سے مشاورت کے بغیر نہیں کیا۔ وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کورونا کے دوران تعلیم کا معاملہ اہم رہا، تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے میں صوبوں نے معاونت کی، کیمبرج کامعاملہ وفاق کے لیے بڑا چیلنج تھا۔ کیمبرج نے رزلٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جس پر ان کے مشکورہیں۔ شفقت محمود نے مزید کہا، وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پرکام کررہی ہے۔ پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مثبت اقدامات کیے، اسکول کھولنے سے پہلے ہم ایک اور اجلاس بلائیں گے جس میں حتمی فیصلہ ہوگا، دوردراز علاقوں میں آن لائن کلاسز لینے کےلیے طلبہ کو مشکلات کا سامنا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے تعلیم کے معاملات میں خود دلچسپی لی، تعلیم میں طبقاتی نظام کوختم کیا، اور یکساں نظام تعلیم کے لیے کام کیا۔ ہم نے طلبہ کی محنت کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ان کوپروموٹ کیا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا، کہ تعلیم کے شعبے میں چیلنجز ضرور تھے، لیکن کام کرنا تھا۔ اور بعض معاملات میں کامیاب ملی، کورونا پھیلنا شروع ہوا تو ہم نے فوری طور پر اسکولز بند کیے۔ وزیرتعلیم نے کہایکساں تعلیمی نصاب طبقاتی تقسیم ختم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ واضح رہے کہ 7ستمبر کے اجلاس میں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *