بی آر ٹی منصوبہ تیارسروس کا آغازکب ہوگا؟ خوشخبری سنا دی

پشاور( آن لائن)پشاور بی آر ٹی جو کہ پی ٹی آئی حکومت کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں۔کافی وقت سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہر بار کسی مسئلے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوجاتی ہے۔ لیکن آخر کار صوبائی وزیر افرادی قوت شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے۔

اور کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت یہ منصوبہ شروع ہو جائیگا ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کو منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے تمام امور پر بریفنگ دی جا چکی ہے ۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ کورونا وباء وائرس کے باعث دنیا کی ہر چیز متاثر ہوئی ہے وہاں بی آر ٹی منصوبہ بھی متاثر ہوا ہے،ملک میں وباء نہ آتی تو آج بی آر ٹی منصوبہ شروع ہو چکا ہوتا ، ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے تمام سٹیشنز مکمل ہیں، ٹیسٹنگ ورک شروع کر دیا گیا ہے ،بی آر ٹی سے ساڑھے 3 لاکھ افراد یومیہ سفر کریں گے۔یاد رہے کہ اس پہلے بھی صوبائی وزیر نے پشاور بی آر ٹی کا افتتاح کیا تھا۔لیکن ہونے کی وجہ سے ایک دن بھی بی آر ٹی نہیں چلا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *