تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک آپینین ریسرچ میں عوام کی رائے پر مبنی ایک رپورٹ سامنے آیا ہے۔ اس رپورٹ میں سیاسی جماعتوں کے بارے میں عوام سے پوچھ گچھ ہوئی، جن میں سے کئی سوالات پوچھے گئے۔ سب سے پہلا سوال یہی تھا، کہ سیاسی اعتبار سے آپ کون سی جماعت کو پسند کرتے ہیں، سروے کے مطابق زیادہ تر عوام نے سابق حکمران سیاسی جماعت مسلم لیگ نون کو پسند کیا، دوسرے نمبر پاکستان تحریک انصاف کو پسند کیا گیا، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تیسرے نمبر پر پسند کیا گیا۔

سروے کے مطابق 27 فیصد عوام نے مسلم لیگ نون کے حق میں فیصلہ دیا، 24 فیصد عوام نے پی ٹی آئی کو پسند کیا، اور گیارہ فیصد عوام نے پیپلزپارٹی کو پسند کیا۔ سروے کے دوران عوام سے مزید کچھ سوالات بھی کیے گئے۔ سروے نتائج کے مطابق حکومت مدت مکل کرے یا نہ کرے کے حوالےسے57 فیصد افراد چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے جب کہ 29 فیصد نئی حکومت چاہتے ہیں۔ 27فیصد کا خیال ہے کہ ملکی مسائل شہباز شریف حل کر سکتے ہیں اور 22 فیصد کا خیال ہے کہ پاکستان کے مسائل عمران خان حل کر سکتے ہیں۔جبکہ سروے کے دوران عوام نے بے روزگار اور مہنگائی کو ملک کے سب سے بڑے مسائل قرار دیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایک سروے سامنے آیا تھا۔ اس سروے کے نتائج میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی ملک کی سب سے مقبول جماعت قرار دیا گیا تھا۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلَ ذکر ہے کہ انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کو حکومت سنبھالے دو سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے وفاق ، پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے ، بلوچستان میں تحریک انصاف کی اتحادی جماعت کی حکومت ہے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو حکومت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *