تم دونوں تین دن کمرے سے باہر نہیں آؤ گے۔دنیا بھر میں شادی کی عجیب و انوکھی رسومات

دنیا بھر کے ممالک میں شادیوں کی تقریبات اپنے سماج اور روایات کے مطابق رسم و رواج سے اپنایا کرتے ہیں جن کے مقصد شادی کے اس خوشی کے موقع کے پر لطف اندوز ہونا ہےلیکن بعض قوموں کے رسم و رواج انتہائی انوکھے اور عجیب و غریب ہوتے ہیں جو کہ یہ تو بہت دلچسپ معلوم ہوتی ہے یا اس رسم و رواج کو پورا کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا آج ہم آپ کو دنیا بھر کی شادی کے کچھ عجیب و غریب معلومات بتاتے ہیں

جوتا چھپائی کی رسم بھارت اور پاکستان میں ہونے والی شادیوں کی سب سے اہم رسم سمجھی جاتی ہے- اس میں دلہن کی سہیلیاں یا بہنیں دولہے کا ایک جوتا چھپا لیتی ہیں جو کہ ایک بھاری رقم وصول کرنے کے بعد واپس کیا جاتا ہے-اور یہ رسم انتہائی دلچسپ اور مزے دار طریقے سے ہوتا ہے جو دولہا اور دلہن کی سہیلیوں کی رضامندی سے رقم دیا جاتا ہےسفید رنگ جاپانی دلہن رسم کے طور پر ایک موقع پر صرف سفید رنگ کا ہی استعمال کرتی ہے- اس رسم میں دلہن سر سے لے کر پاؤں تک سفید رنگ ہی زیب تن کیے ہوتی ہے- یہاں تک کہ دلہن نے میک اپ بھی سفید رنگ کا ہی کر رکھا ہوتا ہے- اس موقع پر پہنے جانے والے خاص لباس کے ساتھ ایک خاص بڑی سے ٹوپی بھی ہوتی ہے جسے کہا جاتا ہے- جاپانیوں کا ماننا ہے کہ یہ ٹوپی حسد والے سینگ چھپاتی ہے اور یہ حسد دلہن کو اپنی ساس کی طرف سے محسوس ہوسکتی

حجام دوستونان میں دولہا کے دوست ہی اس کے حجام بن جاتے ہیں اور دولہا کی شیو بناتے ہیں- اس شیو کے بعد دولہا کی ساس اسے شہد اور بادام کھلاتی ہے- یہ بھی ایک انتہائی دلچسپ رسم ہوتی ہے جسے بڑے زور و شور سے ادا کیا جاتا ہے-مٹی کے برتنجرمنی میں دولہا دلہن جب اپنا گھر بسانے کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے قبل انہیں ان مٹی کے برتنوں کی صفائی کرنا ہوتی ہے جو ان کے رشتے داروں نے پھینکے ہوتے ہیں- ان لوگوں کا ماننا ہے کہ اس سے نوبیاہتا جوڑا بری روحوں سے محفوظ رہتا ہے-وہیل کے دانت فجی میں جب لڑکا لڑکی کے والد کے پاس لڑکی کا ہاتھ مانگنے جاتا ہے تو اس وقت ایک انتہائی دلچسپ رسم ادا کی جاتی ہے- جی ہاں اس وقت لڑکا لڑکی کے والد یعنی اپنے ہونے والے سسر کو وہیل کے دانت تحفے میں پیش کرتا ہے-شیر خوار بچہچیک باشندے دولہا دلہن کے بستر پر رسم کے طور پر کچھ وقت کے لیے کسی شیر خوار بچے کو ضرور بیٹھاتے ہیں- ان کا ماننا ہے کہ اس طرح نوبیاہتا جوڑے کو خدا اولاد سے ضرور نوازتا ہے – اس کے علاوہ مہمان جوڑے پر دال ، چاول اور مٹر کے دانے بھی پھینکتے ہیں اور اس کا مقصد بھی اولاد ہی ہوتا ہے-تین دن کمرے میںانڈونیشیا میں دولہا اور دلہن کو تین دن کے لیے کمرے میں بند کردیا جاتا ہے اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں ہوتی- بظاہر یہ ایک دلچسپ رسم معلوم ہوتی ہے لیکن صبر کیجیے اس کا ایک تلخ پہلو بھی ہے- جی ہاں ان دولہا دلہن کو تین دن تک باتھ استعمال کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوتی-میرے خیال میں انڈونیشیا کی شادی کا یہ رسم رواج دنیا میں سب سے تکلیف دہ ہوگا کیونکہ بغیر باتھ روم کے تین دن ایک کمرے میں گزارنا انتہائی مشکل ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *