حکومت میں اس کے بارے میں حتمی فیصلہ سنا دیا

جیسا کہ ملک کی تمام تعلیمی ادارے پچھلے چار ماہ سے بند ہے۔ یاد رہے کہ ملک کی تمام تعلیمی ادارے کرونا وائرس کے پھلاو کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند تھی۔ آبھی کچھ ہفتوں سے یہی باتیں ہو رہے تھے کہ تعلیمی ادارے 14 اگست کے بعد کو لے جائیں گے، لیکن آپ حکومت میں اس کے بارے میں حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ہر صورت کھول دیں گے، نجی اسکولوں کی کارکردگی اور کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری سے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، 13  رکنی وفد کی قیادت ڈویژنل پریذیڈنٹ ابرار احمد نے کی۔ وفد نے اسکولوں کو کھولنے کے حوالے سے 14 نکاتی ایجنڈے پربات چیت کی۔ وفد نے فواد چودھری سے نجی اداروں کو ایس اوپیزکے ساتھ کھولنے کی درخواست کی۔ ابرار احمد نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کی مالی مدد نہ کی گئی تو 80 فیصد ادارے بند ہونے کا خدشہ ہے، وفد نے مطالبہ کیا کہ کورونا سے متعلق حفاظتی سامان رعایتی قیمتوں پرمہیا کیا جائے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ نجی اسکولوں کی کارکردگی اور کردار سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ فواد چودھری نے یقین دہانی کروائی کہ نجی تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ہر صورت کھولا جائے گا۔ دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے بھی 15ستمبر کو نجی و سرکاری سکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد اور پھیلاؤ کا یومیہ اور ہفتہ وار جائزہ لیا جارہا ہے۔ اگر کورونا کی صورتحال بہتر اور سازگار ماحول ہوا تو سخت ایس اوپیز کے تحت 15 ستمبر سے سکول کھول دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *