خان کی ایک ہی کمزوری ہے ، اگر حکومت گرانی ہے تو یہ کام کرو۔۔۔!!!اپوزیشن کو حیران کن مشورہ دے دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بننے والا اپوزیشن اتحاد حکومت کو گرانے کا خواہاں ہے مگر پیپلز پارٹی کیا کر رہی ہے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن کی آپس میں تلخیاں بڑھ گئی ہیں جب کہ یپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے۔

کہ حکومت اس اپوزیشن سے گرنے والی نہیں ہے۔ اس کے لیے آصف زرداری سے مشورے کرنا ہوں گے،مریم نواز کے والد اور بھائی بھاگے ہوئے ہیں، مریم اکیلی کافی نہیں،نواز شریف کو لانگ مارچ کے لیے واپس آنا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں جس کا نمبر زیادہ ہوتا ہے قائد حزب اختلاف اس کا حق ہوتا ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سے متعلق پیپلز پارٹی کے ممبر زیادہ ہیں اس لئے پیپلز پارٹی کا اقدام غلط نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی کو بی اے پی سے ووٹ نہیں لینا چاہیے تھا، ووٹ لیا تو اسٹیبلشمنٹ کے الزام بھی لگیں گے، ہمیں بی اے پی کے ساتھ (ن)لیگ سے بھی دور رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ یا دھرنے دینا کوئی آسان کام نہیں، مریم نواز نے جو جلسے کیے ایسے جلسوں پر 10، 15 کروڑ روپے لگتے ہیں، ایسے جلسوں کے لیے پیسے کہاں سے آتے ہیں بڑے معاملات ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئینی لحاظ سے درست ہے، اپوزیشن کے 54 ممبران ہوگئے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔مزید اچھے اور تازہ ترین  نیوز کے لیے ہمارے پیج کو فالو اور لائک کریں شکریہ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares