خاوند کو اپنا غلام بنانے کی خواہشمند کراچی کی خاتون چیچہ وطنی پہنچ گئی ، وہاں اس کے ساتھ کیا ہوا؟ سبق آموز خبر

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں آئے روز عزتیں لوٹنے کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ مجرمان کو سزائیں نہ ملنا ہے، اب جوہر ٹاؤن میں سڑک کنارے پڑی ایک لڑکی کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کو پولیس نے ہسپتال پہنچایا تو لڑکی نے بتلایا کہ وہ تعویذ لینے کراچی سے آئی تھی۔ ساجد نے ساتھیوں سمیت کام تمام کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چھ لڑکوں نے نوجوان لڑکی کی عزت کو روند ڈالا ۔حالت غیر ہونے پر سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی کو سڑک کنارے  پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی۔ جس پر پولیس نے لڑکی کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا، لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام (م ) ہے۔ اور وہ کراچی کی رہائشی ہے وہ شوہر کو راہ راست پر لانے کیلئے تعویز کرانے کراچی سے چیچہ وطنی پہنچی جہاں ساجد نامی شخص اسے ایک ڈیرے پر لے گیا۔ ڈیرے پر 6 افراد نے اسکی عزت لوٹ لی اور بعد میں ملزم  انجکشن لگا کر جے ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن میں پھینک گئے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب ایک اور اہم ترین خبر کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو سگریٹ نوشی کی اجازت بھی مل گئی اور اب وہ آزادی سے سگریٹ نوشی کررہی ہیں۔ریسٹورنٹ میں کھلے عام سگریٹ نوشی کرتی خواتین کا اظہار مسرت کیا ہے۔ بیسویں صدی کی یورپی خواتین کی طرح سعودی خواتین میں اصلاحات کے نتیجے میں ملنے والی رعایتوں کے بعد خاص طور پر کھلے عام سگریٹ نوشی شروع کر دی ہے۔ کئی خواتین ای سگریٹ کے ساتھ ساتھ شیشے کا بھی لطف اٹھاتی ہیں۔ یورپ میں سگریٹ نوشی کو نسائی آزادی کی علامت کے طور پر لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل سے خواتین سب سے زیادہ خوش ہیں۔ خواتین نے اس آزادی کے نتیجے میں کھلے عام سگریٹ نوشی کا لطف بھی لینا شروع کر دیا ہے۔ سعودی خاتون ریما کو کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر بے پناہ مسرت حاصل ہوئی۔ انہوں نے دارالحکومت ریاض میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ حال ہی میں ملنے والی آزادی کا پورا لطف لینا چاہتی ہیں۔ اور اس آزادی ہی کی وجہ سے وہ اس طرح سگریٹ پینے میں بہت خوشی حاصل کر پائی ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دفتر خارجہ نے سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاریوں اور ڈی پورٹ کئے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ مملکت سعودی عرب میں نہ تو پاکستانیوں کو پکڑا جا رہا ہے نہ ہی انہیں واپس پاکستان بھجوایا جارہاہے۔ بلکہ قومیت سے ہٹ کر ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو وہاں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی گیس اور تیل کی قیمتوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وقتی حل کی بجائے پائیدار استحکام لایا جائے، ماضی کی حکومتوں کا بوجھ موجودہ حکومت اور عوام کو ادا کرناپڑ رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares