دبنگ رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، تختِ لاہور ہِل کر رہ گیا

لاہور (نیوز ڈیسک) ایک وقت تھا جب لاہور مسلم لیگ ن کا ناقابل تسخیر قلعہ تھا اور لاہور مسلم لیگ ن کلین سویپ کیا کرتی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کے اس مضبوط قلعے میں ایسی دراڑ ڈالی ہے کہ سب کچھ بدل کر رہ گیا ہے اب پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سے معروف نامور رہنما نے کپتان سے ہاتھ ملا لیا ہے۔

ن لیگی رہنما زکریا بٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ زکریا بٹ مسلم لیگ کے ضلع لاہور سے نامور رہنما تھے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زکریا بٹ نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک افطار تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا۔زکریا بٹ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب  پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کا اجلاس بلایا، تاہم اجلاس میں بیشتر ارکان سندھ اسمبلی غیرحاضر رہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 30 ارکان ہیں، تاہم فردوس شمیم نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں 15ارکان بھی شریک نہیں ہوئے، جس کی وجہ پی ٹی آئی سندھ کی پارلیمانی پارٹی میں عہدوں کے حصول پر اختلافات اور گروپنگ ہے۔ جس کی وجہ سے کارکنان پریشان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares
error: Content is protected !!