دسویں جماعت کی سٹودنٹ سے شادی کرنا پاکستانی ٹیچر کو مہنگا پڑھ گیا حکومت نے بڑی سزا دیدی جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک) سندھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لاڑکانہ میں اپنی دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ شادی کرنے پر ایک ٹیچر کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق اس ٹیچر کی شناخت غلام قادر سولنگی کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی سٹودنٹ سویرا مسان نامی طالبہ کے ساتھ اس کے والدین کی مرضی کے خلاف کورٹ میرج کی۔ سویرا مسان کے والدین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ شادی ان کی بیٹی کی مرضی کے بھی خلاف ہوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ غلام قادر سولنگی نے ان کی بیٹی کو اغواءکرکے اس کے ساتھ زبردستی شادی کی ہے۔ محکمہ تعلیم نے اس استاد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *