دس سال کا پلان تیار

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف یہی ہے کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی میں سُپر پاور بنائے۔ مطلوبہ مقصد حاصل کرنے کے لیے ہم نے 10 سال کا آپریشن بھی تیار کیا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہم نے وزیراعظم عمران خان کا ویژن میڈ ان پاکستان اپنایا ہے۔

وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ہم نے اپنا پہلا مقصد سینیٹائزر کے شکل میں حاصل کر لیا ہے۔ پہلے پاکستان میں مل نہیں رہے تھے لیکن اب ہم سینیٹائزر کے حوالے سے اتنے خود کفیل ہو چکے ہے کہ اپنی ضروریات بھی پورے کر رہے ہیں اور اب ہم نے ان کو ایکسپورٹ کرنے کا بھی سوچ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر ہیلتھ سٹی اور لاہور ، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس وٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں، ان زونز میں ٹیکنالوجی انڈسٹری اور بزنس کو خصوصی مراعات حاصل ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ دس سال میں پاکستان کو ٹیکنالوجی سپر پاور بنانا اصل منزل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *