دنیا کے پرکشش سیاستدان! جن میں سے دو پاکستانی

پرکشش ہونا اور جاذب نظر ہونا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔ اور ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ سا کی تعریف کی جاۓ۔ دنیا کے ہر شعبے میں انسان کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلے میں پرکشش زیادہ نظر آئے۔ اور اس میں سیاست دان بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ دنیاۓ سیاست میں بھی ایسے کچھ لوگ ہے کہ جنہیں پرکشش کا اعزاز ملا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ کی جریدے نے گزشتہ روز ایک فہرست شائع کی۔ جس میں دو پاکستانی سیاستدان بھی شامل ہیں۔

اس فہرست کو آپ کے سامنے رکھتے ہیں۔مارا کرفگنادنیا کے سب سے پرکشش سیاستدانوں کی اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر اٹلی کی سابقہ وزیرمارا کرفگنا ہیں۔ جو سیاست میں آنے سے قبل ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں ۔ ماریہ دسمبر 1975ء کو اٹلی میں پید ا ہوئیں‘ قانون کی ڈگری لینے کے بعد ماریہ نے کچھ عرصہ ٹیلی وژن پر کام کیا۔ ماریہ بے پنا ہ خوب صورت تھیں اور قابل بھی ‘اسی وجہ سے ترقی کرتی گئیں اور پھر انہیں سیاست میں آنے کا شوق ہوا تو ڈیپوٹیز کے چیمبر کے لئے منتخب ہوئیں۔2008ء ے2011ء ماریہ از منسٹر کام کرتی رہیں۔ ماریہ نے ماڈلنگ فیلڈ میں بے شمار انعامات جیت رکھے ہیں مگر اب ملنے والا اعزاز بھی کسی سے کم نہیں کہ وہ دنیا کے خوب صورت ترین سیاستدانوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ینرقعے پی نیٹودوسرے نمبر پر میکسیکو کے صدرینرقعے پی نیٹو ہیں اوریہ مشہور اوپرا اسٹارانجلیکا رویرا کے شوہر بھی ہیں۔ میکسیکو کے صدر 20جولائی 1966ء کو پیدا ہوئے۔ 1984ء میں لاء کی ڈگری حاصل کی اور وکالت سے پیسے کمانے لگے۔ اسی دوران سیاست میں قدم رکھا اور وہاں بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر آگے بڑھتے رہے۔2003ء سے2005ء تک میکسیکو ریاست کے ڈپٹی رہے‘ 1993ء میں ان کی شادی ایک اوپرا اسٹار سے ہوئی جو 2007ء میں مرگی کا اچانک دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ ان کے تین بچےہیں۔ نیٹو کے سیاسی پارٹی کا نام انسٹیتیوشنل ریوولوشنری پارٹی ہے۔ صدر بننے سے پہلے نیٹو میکسیکو کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی کارکردگی سے عوام کافی حد تک مطمئن نظر آتے ہیں۔

حنا ربانی کھر فہرست میں تیسری پوزیشن پر پاکستان کی مشہور سیاستدان حنا ربانی کھر ہیں اور یہ پاکستانی وزیر خارجہ رہ چکی ہیں۔حنا ربانی کھر بزنس مینجمنٹ میں ایم ایس سی ہیں۔نومبر 1977 میں پیدا ہوئی اور ان کا خاندان عرصہدراز سے سیاست میں ہے۔ حنا نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 2002ء میں کیا۔ 2008ء کے جنرل الیکشن میں کامیابی حاصل کی تو انہیں فنانس کے شعبہ میں اپنی خدمات دینے کا موقع دیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے وزیر خارجہ کے عہدہ چھوڑنے کے بعد حنا ربانی کھر کی وزیر خارجہ کا قلم دان سونپ دیا گیاجو حکومتی مدت پوری ہونے تک برقرار رہیں۔ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں اور گزشتہ چندبرسوں سے سیاست کے شعبے سے وابستہ ہیں اور تحریک انصاف نامی سیاسی پارٹی کے بانی ہیں۔ اس فہرست میں عمران خان آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ عمران خان نے 1992ء کے ورلڈ کپ کا تاج پاکستان کے سر سجایا۔ عمران خان ایک پرکشش اور جاذب نظر شخصیت کے مالک ہیں اور ان کی شادی ایک امیر برطانوی خاندان میں ہوئی۔ عمران خان کے تعلقات برطانوی شہزادی لیڈی ڈیاناسے بھی استوار رہے ‘ لیڈی ڈیانا عمران خان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں مگر چند وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ عمران خان کو سیاست میں قدم رکھے اٹھا رہ سال ہو چکے ہیں۔ 2013کے انتخابات میں ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔اور وہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو گئے۔سارہ پالننویں پوزیشن امریکا کی سارہ پالن کو حاصل ہے۔ سارہ پالن امریکا کی سیاسی پارٹی ری پبلکن کی رکن ہیں اور اسی پارٹی کی طرف سے20088ء میں نائب صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار بھی منتخب کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *