دونوں طرف سے ایک ہی وقت میں غصہ آ جانا یوں ہے کہ رسی کو دونوں طرف سے کھینچنے والی بات ہے

ایک خاوند نے اپنے بیوی کو پہلی ملاقات میں یہ نصیحت کی کہ چار باتوں کا ہمیشہ خیال رکھنا پہلی بات یہ کہ مجھے آپ سے محبت ہے اس لیے میں نے آپ کو بیوی کے طور پر پسند کیا ہے اگر اچھی نہ لگتی تو میں نکاح کرکے آپ کے گھر ہی نہ لہ تھا،دوسری بات یہ کہ مجھے ڈول کی طرح نہ بجھانا بیوی نے کہا ہاں بول کی طرح کیا مطلب؟؟

شوہر نے کہا مطلب جب میں غصے میں ہو تو میرے سامنے اس وقت جواب نہ دینا۔مرد غصے میں جب کچھ کہہ رہا ہوں اور آگے سے عورت کی زبان بھی چل رہی ہو تو یہ چیز خطرناک ہوتی ہیں اگر مرد غصے میں ہے تو عورت اوائڈ کر جائے اور جب عورت غصے میں ہے تو مرد اوائڈ کر جائے
دونوں طرف سے ایک ہی وقت میں غصہ آ جانا یوں ہے کہ رسی کو دونوں طرف سے کھینچنے والی بات ہے ایک طرف سے رسی کو کھینچیں اور دوسری طرف سے ڈیلا چھوڑ دے تو وہ نہیں ٹوٹتی دونوں طرف سے کھینچیں گے تو رسی ٹوٹ جائے گی۔

تیسری نصیحت یہ ہے کہ دیکھنا مجھ سے راز و نیاز ہر بات کرنا مگر لوگوں کی شکوے اور شکایتیں نہ کرنا بعض اوقات میاں بیوی آپس میں تو بہت اچھا وقت گزار لیتے ہیں مگر نیند کی باتیں ساس کی باتیں فلاح کی باتیں جو زندگی میں زہر گھول دیتی ہے اس لئے جتنا ممکن ہو سکے شکایتوں سے ممکنہ حد تک کرے،اور چوتھی بات دیکھنا دل ایک ہے یا تو اس میں محبت ہو سکتی ہے یا پھر نفرت ،، ایک وقت میں دو چیزیں دل میں نہیں رہ سکتی۔اگر خلاف اصول میری کوئی بات بری لگے تو دل میں نہ رکھنا مجھ سے جائز طریقے سے بات کرنا۔ باتیں دل میں رکھنے سے انسان شیطان کے وسوسوں کا شکار ہو کر دل میں نفرت ڈال لیتا ہے اور تعلق خراب ہو کر زندگی کا رخ بدل دیتے ہیں،ان باتوں پر آپ بھی عمل کرے تو یقین کریں ہمیشہ خوش رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *