دھرنا شروع ہوا تو پھر کیا ہو گا ؟ سہیل وڑائچ کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ دھرنا شروع ہو گیا تو اسے اسلام آباد یا پنڈی جا کر روکنا مشکل ہوگا، ابھی یہ واضح نہیں کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ پنڈی جائے گا یا اسلام آباد جائے گا۔

پی ڈی ایم کو پہلے بیانیے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی اس لئے ہر جماعت کا لہجہ تبدیل ہوا ہے، مولانا فضل الرحمٰن بھی اتنے سخت نہیں نظر آرہے جتنے پہلے تھے، پی ڈی ایم قیادت بہت تجربہ کار ہے سوچے سمجھے بغیر فیصلے نہیں کرے گی، پی ڈی ایم لاہور کا جلسہ بھر نہیں سکی اس کا انہیں بڑا نقصان ہوا۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم تحریک کا مومنٹم نہیں بنا انہیں دوسری لہر میں مومنٹم بنانا پڑے گا۔دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اج بلوچستان کے شہر لورالائی میں جلسہ ہوگا جس سے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔لورالائی کے جلسے کی تمام تیاریا ں مکمل ہوچکی ہیں۔ جلسے سے آج پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ ن کے ناَئب صدر سردار یعقوب خان ناصر خطاب کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares
error: Content is protected !!