ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد(نیووز ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تہلکہ خیز آپ بیتی سامنے آگئی۔ جس میں عمران خان پر انتہائی شرمنا ک الزام عائد کیے گئے ہیں۔ کتاب میں ایک جگہ ریحام خان نے لکھا کہ شادی کی پہلی رات عمران خان نے لیمپ بند کرنے کے بعد اپنے تکیے کے نیچے کوئی چیز چھپائی۔

اور اس کے بعد زیادہ بات چیت نہیں کی ،مجھے لگا کہ ان کی عمر زیادہ ہے اس لیے شائد انہوں نے نقلی بتیسی لگوائی ہوئی ہے ۔مجھے بعد میں پتہ چلا کہ وہ منہ کی حفاظت کے لیے تھا ۔جب میں نے عمران خان سے اس کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتا یا کہ میں اپنے دانتوں کو پیستا ہوں اس وجہ سے ماﺅتھ گارڈ رکھا ہوا ہے لیکن میں نے عمران خان کو سوتے ہوئے کبھی دانت پیستے ہوئے نہیں دیکھا جب وہ ماوتھ گارڈ کے بغیرسوتے تھے ۔سعودی عرب میں وہ ماوتھ گارڈ استعمال نہیں کرتے تھے اور زیاد ہ تر وقت سو کر گزارتے تھے اور اس دوران وہ بہت مایوس اور غصے میں نظر آرہے تھے ۔ شادی کے پہلے کچھ ہفتے میں درازوں کی صفائی کرتی تھی اور معصومانہ طریقے سے سوچتی تھی کہ میرے سابقہ شوہر بہت زیادہ سکون آور ادویات استعمال کرتے ہیں ۔عمران خان کے پاس تمام طرح کی سکون آور ادویات ہوتی تھیں جن میں جیسی ادویات بھی تھیں ۔ایک دن عمران خان کے کزن بوبی نے میرے سامنے عمران خان کو ممنوعہ دوائی فراہم کی ۔اس طرح کی ادوایات کوکین استعمال کرنے کے بعد سکون اور نیند فراہم کرتی تھیں ۔ریحام خان نے انکشاف کیا کہ عمران خان غلط قسم کی دوائی بھی استعمال کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *