زوم نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی۔

نیویارک (این این آئی)زوم ویڈیو کال ایپ نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹ کے مطابق کے مطابق ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو (اپریل-جون) 2020 کے دوران 300 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی وبا ہیں۔

جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اس کے ذریعے اپنے کام کرتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے دنیا بھر کی سکول یونیورسٹی کالجز اور تعلیمی اداروں کے علاوہ کاروباری لوگ بھی اس کے ذریعے آن لائن میٹنگ کرتے ہیں۔ زوم نے ایپل اسٹور پر بھی ٹک ٹاک ریکارڈ توڑ دیا جہاں ایپ کو 94 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ ٹک ٹاک کو 71 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا دوسری جانب اگر گوگل پلے اسٹور کی بات کی جائے تو یہاں ڈاؤن لوڈ کے اعتبار سے ٹک ٹاک ابھی بھی سرِ فہرست ہے۔ جسے 225 ملین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جبکہ پلے اسٹور پر زوم کو 200 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو بھارت میں 68 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ امریکا میں اسے 41 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ اپنی بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان کے سکول کالج اور یونیورسٹی میں بھی یہ ایپ بہت زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ اور اس سے ہمارے بچے ہی مستفید ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *