سابق وزیر اور پاکستانی سیاست کا بڑا نام تحریک انصاف میں شامل، پوری پارٹی خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسے کہتے ہیں، کہ تبدیلی آ نہیں رہی تبدیلی آ گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے گراف میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، ایک اور سابق وزیر اپنی جماعت کو خیر باد کہتے ہوئے، پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ جس سے ٹائیگروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی معروف شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف سیاسی شخصیت و سابق وزیر تعلیم محمد ابرہیم سنائی نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے محمد ابرہیم سنائی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے پارٹی مفلر پہنایا۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنے تجربات کی بناء پر پارٹی کو گلگت بلتستان میں مزید فعال اور مضبوط بنانے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔ ملاقات میں سینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر ابولحسن اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و چیف آف اسٹاف ٹو چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف کرنل امان اللہ خان بھی موجود تھے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ7 ستمبر کو کریں گے، ابھی سکول نہیں کھول سکتے۔ جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔ جس میں سکولوں میں نظام تعلیم، فیس، اور سکول کھولنے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ابھی سکول نہیں کھول سکتے جو بھی سکول کھولے گا انتظامیہ اس کیخلاف ایکشن لے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *