سخت محنت کا دور تھا لیکن انہوں نے اپنی منزل واضح کرلی تھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2019کے سی ایس ایس امتحان میں کامیاب ہونے والے دوسرے امیدواروں کی طرح ایک امیدوار جس کا تعلق پنجاب کے علاقہ سیالکوٹ کی ایک ایف بی آر میں عیسائی ڈرائیور کی بیٹی نکلی۔عیسائی کا نام جان کینیڈی ہیں اور اس کی بیٹی کا نام رابیل کینیڈی ہے جو تربیت مکمل کرنے کے بعد وزارت خارجہ میں خدمات سر انجام دیں گی۔

 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتےکہا کہ میرے کامیابی کا سارا کریڈٹ میرے ابو کو جاتا ہے کیوں کہ اس نے مجھے اس چیز کیلئے آمادہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ جب میرے ابو شام کو گھر واپس آتے۔تو وہایک بات کہتی کہ بیٹا میں سارا دن افسران کیلئے گاڑی کے دروازے کھولتا ہوں اور میں نہیں چاہتا کہ میرے بچے بھی یہ کام کریں ۔رابیل کینیڈی نے کہا کہ یہ وہ الفاظ تھے جنہوں نے مجھے کچھ کرنے کا حوصلہ دیا، محنت اور انتھک محنت کرنے پر ابھارا، نتیجہ آج سب کے سامنے ہے۔میرا بچپن عام سا تھا مگر مجھے زیادہ کھیل کود کا شوق نہیں تھا اور میری زیادہ دلچسپی پڑھائی کی جانب تھی۔ میں نے ہمیشہ تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اور انعامات جیتے ہیں۔ میری تقریر کئی سال تک میرے پاپا تیار کیا کرتے تھے۔جس بھی موضوع پر تقریر ہوتی وہ اس کا خاکہ بناتے، میں اس کو لکھتی اور پھر جب سکول جا کر اساتذہ کو سناتی تو مجھے منتخب کرلیا جاتا۔ بچپن ہی سے فیصلہ کرلیا تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے۔ ہمیشہ اسی کے بارے میں سوچتی رہتی تھی۔فیسیں اور دیگر اخراجات بہت زیادہ ہوتے تھے۔ اس کے لیے میں نے اپنے ہی سکول میں بحیثیت ٹیچر نوکری کے لیے درخواست دی۔ میں نے میٹرک جس سکول سے میٹرک کیا تھا اسی سکول میں ٹیچر کے لیے سلیکٹ ہوگی۔

 

شروع میں مجھے 12000 کی تنخواہ ملتی تھی اور اب چوبیس ہزار میری تنخواہ تھی ۔گریجویشن کے بعد ایم ایس سی کرنے کے لیے شام کی کلاسز میں داخلہ لیا۔ اب یہ ایک اور سخت محنت کا دور تھا لیکن انہوں نے اپنی منزل واضح کرلی تھی کہ انہیں سی ایس ایس کرنا ہے۔رابیل کہتی ہیں کہ میں نے ایف ایس سی سپیرئیر سائنس کالج سیالکوٹ سے کی تھی. اس دور میں مجھے یاد ہے کہ مجھے دس سے تیس روپے جیب خرچ ملتا تھا۔ ظاہر ہے مجھے اندازہ تھا کہ جس مشکل سے پاپا مجھے یہ جیب خرچدیتا تھا وہ بات مجھ سے چھپی نہیں تھی ۔اور یقین جانے کے مجھے کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہیں ہوا۔رابیل کینیڈی کے پاپا سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں جس خواب کے پیچھے بھاگ رہا تھا وہ خواب میرے بیٹی رابیل نے مکمل کر دی۔اس کے علاوہ میرے بڑے بیٹے جرار نے بھی امتحان دیا ہوا ہے، اس کا نتیجہ بھی آنے والا ہے۔ رابیل بچپن ہی سے مختلف تھی۔ بہت چھوٹی تھی تو اس وقت ہی مجھے لگتا تھا کہ یہ کوئی بچی نہیں بلکہ بہت ہی سمجھدار انسان ہے۔ کبھی کوئی ضد نہیں کی جو میں کہتا توجہ سے سنتی تھی۔جان کینیڈی نے کہا کہ جب رابیل کی قابلیت کے ڈنکے بجنے لگے تو میں اپنے افسروں سے بھی بات کرنے لگا۔ ان سے پوچھنے لگا کہ اب مستقبل میں کیا ہونا چاہیے تو بہت سے افسران نے مدد کی۔ انھوں نے مجھے کہا کہ رابیل کو اب سی ایس ایس کی طرف جانا چاہیے.ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق رابیل کینیڈی مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والی ملک کی پہلی خاتون سی ایس ایس افسر ہوں گی جو وزارت خارجہ میں خدمات انجام دیں گی۔اس سے پہلے مسیحی مذہب سے تعلق رکھنے والی لڑکی ابھی تک اتنی اچھی پوزیشن پر نہیں آئی تھی لیکن یہ کام رابیل نے کر کے دکھا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *