سعودی عرب نے بھی عازمین حج کے لئے ایس او پی تیار کر دی

کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں رکھ دیا، وہاں سعودی عرب نے بھی عازمین حج کے لئے ایس او پی تیار کر دی۔ جس پر عمل کرنے کے بعد آپ حج ادا کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال اسلامی تاریخ میں پہلی بار حج کی نیت سے مکہ مکرمہ میں داخلے کا اہتمام ایک ہی میقات سے کیا گیا ہے۔ میقات ایک اصطلاح ہے جس کا مطلب وہ حد ہے جہاں سے عازمین کو حج یا عمرہ کی نیت سے لازمی طور پر احرام کی حالت میں گزرنا ہوتا ہے۔

چونکہ عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اس وجہ سے جہاں محدود پیمانے پر عازمین کو حج بیت اللہ کی اجازت دی گئی ہے۔ وہیں حج کے ارکان کے حوالے سے ہونے والے اقدامات تاریخ کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس  سال عازمین حج کو صرف ایک ہی میقات سے گزرنا ہوگا، یہ میقات قرن المنازل مکہ مکرمہ کا قریبی میقات ہے۔ یہ میقات طائف کے قریبی علاقے السیل الکبیر میں واقع ہے، اور اس میقات کا نام قرن المنازل ہے۔ یاد رہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم نے حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے دنیا کے مختلف علاقوں سے آنے والوں کے لیے چار میقات متعین کی تھیں۔ تاہم پانچویں میقات کے بارے میں کچھ جگہوں پر وضاحت ملتی ہے، کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچویں میقات کا بھی تعین کیا تھا۔ لیکن بعض روایات میں پانچویں میقات کا انتخاب اسلام کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے کیا تھا۔ واضح رہے کہ اس بار حج کی سعادت بہت کم لوگ حاصل کرسکیں گے، کیوں کہ ایس او پی کی وجہ سے اس بار لوگوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *