سعودی عرب نے پاکستان کو ایک اور جھٹکا دے دیا، وزیر اعظم عمران خان کو بڑی مشکل کا سامنا، کیا قوم کپتان کا ساتھ دے گی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جب عمران خان کی حکومت آئی اس وقت پاکستان کے معاشی حالات بہتر نہیں تھے، جس کی وجہ سے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ایک دے دیا۔ اور پھر ہر سسال کے لیے تین ارب ڈالر ادھار تیل کی آفر کر دی، محمد بن سلمان پاکستان بھی آئے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا۔ کہ عمران خان نے کار ڈپلومیسی دکھائی، جب وہ نیو یارک سے نکلے تو محمد بن سلمان نے اپنا جہاز دیا، پھر اچانک حالات بدل گئے۔ اور حالات تب بدلے جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بیان دیا گیا، جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیئے گئے 3 ارب ڈالر میں سے ایک ارب ڈالر واپس مانگ لیے گئے۔ جس کے بعد پاکستان نے چائینہ سے ایک ارب ڈالر لیے اور سعودی عرب کو واپس کر دیئے اب یہ خبر ہے کہ سعودی ارب کی جانب سے 1 ارب ڈالر اور مانگ لیے گئے ہیں، تیل کی ادھار سہولت کو بھی دوبارہ بحال نہیں کیا گیا۔ جو کہ مئی میں ختم ہوچکی ہے، اس کے علاوہ سعودی سفیر کی جانب سے عثمان بُزدار سے ملاقات کی گئی ، لیکن اگر ملاقات نہیں ہوئی تو نہ شاہ محمود قریشی سے اور نہ ہی وزیر اعظم عمران خان سے محمد مالک کا کہنا تھا۔ کہ ساتھ ہی خبر آ گئی کہ آرمی چیف سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں جس کے بعد یہ خبر آئی کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں کیونکہ سعودی عرب اور پاک فوج کا گہرا تعلق ہے۔ پاک فوج ہی سعودی آرمی کو ٹرین کر رہی ہے، لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ایک معمولی دورہ ہے جو کہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *