شکریہ پاکستان، اسرائیل کو دو ٹوک جواب دینے پر فلسطینی شہری نے ویڈیو بنا ڈالی، ایسی بات کہہ دی کہ ہر پاکستانی کا سینہ فخر سے پھول جائے

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے ہونے پر پاکستان نے جس طرح واضح موقف اختیار کیا گیا ہے  اور اسرائیل کو صاف الفظ میں جواب دیا گیا ہے، اس پر ایک فلسطینی لڑکے نے اس پر ایسی ویڈیو بنا دی ہے کہ جسے ہر پاکستانی دیکھ کر سینہ فخر سے پھول جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں فلسطینی نوجوان نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہاں۔

یہ ہوتی ہے حمایت، جس کی فلسطین کو ضرورت ہے، خاص طور پر مسلمان ملکوں سے۔ متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں اور اسے مشرق وسطیٰ میں ایک ملک کی حیثیت سے تسلیم کرنے جا رہے ہیں۔ ایسے میں پاکستان نے اسرائیل کو جو دو ٹوک جواب دیا ہے میں اس پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فلسطینی نوجوان نے مزید کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کیا آپ نے کسی عرب ملک کو دیکھا ہے جس نے یہ کام کیا ہو؟ نہیں۔ ہماری عرب ملک بھی اس طرح حمایت نہیں کر رہے جس طرح پاکستان کر رہا ہے۔ نوجوان نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور پاکستانی حکومت کی طرف سے بیان جاری ہونے کے بعد میری پاکستان کے ساتھ محبت مزید بڑھ گئی ہے۔ فلسطینی نوجوان یہ بات کہنے کے بعد اپنی کار میں جنید جمشید کا معروف ملی نغمہ دل دل پاکستان چلاتا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کا پرچم نکال کر لہرانا شروع کر دیتا ہے۔ یہ ویڈیو دیکھ کر پاکستانی ہونے پر فخر ہوتا ہے اور حکومت کے دو ٹوک فیصلے نے بھی پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ فلسطینی نوجوان نے مزید کہا کہ دنیا میں پاکستان واحد ملک ہے جو اپنے پاسپورٹ پر پاکستانی شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کیا آپ نے کسی عرب ملک کو دیکھا ہے جس نے یہ کام کیا ہو؟ نہیں۔ ہماری عرب ملک بھی اس طرح حمایت نہیں کر رہے جس طرح پاکستان کر رہا ہے۔ واضح رہے۔ کہ پاکستان نے ہر بار اسرائیل کے بارے میں دوٹوک جواب دیا ہے۔ اور اپنی رائے کل کر سامنے رکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *