عمران خان نے مہنگائی کا توڑ نکال لیا! وزیر اعظم نے ملک بھر میں کیا قائم کرنے کا حکم جاری کر دیا؟ شہریوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں ادویات کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں آٹا اور چینی کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے بہت دور ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے ایسے میں حکومت نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سہولت بازار قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر قیادت وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں اشیاء کی دستیابی اور مہنگائی میں کمی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت کو صوبے میں سہولت بازار لگانے کا حکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا بھی تعین کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مشاورت سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ سہولت بازار میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 845، آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 420 اور چینی 85 روپے کلو میں دستیاب ہوگی۔ وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیاء ضروریہ میں کمی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں۔کابینہ کے اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ایک روز ہ دورے پر کل ( منگل ) لاہور آمد کا امکان ہے، وزیر اعظم مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اوروزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعلی پنجاب وزیر اعظم کو صوبے کی سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

shares