عمران خان کو اس کی وزیراعظم کی کرسی سے ہٹا دیا جائے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ بہت سارے لوگوں کی خواہش ہے کہ عمران خان کو اس کی وزیراعظم کی کرسی سے ہٹا دیا جائے لیکن عمران خان کا جانا یا کرسی سے ہٹانا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ بلکہ اس کی جگہ اور بہت سارے لوگوں کی چھٹی ہونے والی ہے۔ صابر شاکر میں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کوٹ لوگوں کی یہی خواہش ہے کہ وہ میری اور میرے اور اس کے درمیان فیصلہ کریں اور ساتھ میں لوگوں کو بھی یہی تاثیر دیں۔

لیکن آپ کچھ لوگوں کی ریکارڈ کروا کر وزیراعظم کو پہنچا دیے ہےسب کے نام سامنے آچکے ہیں ، ان لوگوں کی کوشش تھی کہ مستقبل کے حوالے سے اپنے تعلقات مُقتدر حلقوں سے بہتر بنا لیں لیکن ان ریکارڈنگز کے بعد انہیں بھی خاموش کروا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ جو اچانک قومی اسمبلی میں مائنس ون فارمولے کی باازگشت سنائی دی جانے لگی ہے اس کی وجہ وہ خفیہ ریکارڈنگ ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی بن چکی ہے، یہ ویڈیو ببڑے حلقوں میں لیک بھی ہو چکی ہے، یہ ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ان سے ملنے کے لیے انکے پاس پہنچے ، اسی قریبی ساتھی نہ موقع پر یہ ویڈیو بنائی اور اسے آگے فاروڈ کر دیا ، عارف حمید بھٹی کے مطابق یہ شخص وزیر اعظم عمران خان کے بہت قریب سمجھا جاتا ہے حتیٰ کہ اس شخص کا وزیر اعظم کے گھر تک آنا جانا ہے۔ جب وہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس پہنچے تو انکے پاس ایک خفیہ کیمرہ بھی تھا جس کا وزیر اعظم عمران خان کو بھی علم نہیں تھا ، اس ویڈیو میں عمران خان کسی سے بات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کر رہے ہیں، جب یہ ویڈیو بن گئی اور بڑی بڑی جگہوں پر پہنچ گئی تو پھر مائنس ون فارمولے پر بات چیت چل نکلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *