عورت اگر ٹھیک اور سیدھی سادی ہوں تو آپ کی گھر کو

ایک مسافر کرتے ہوۓ کہی پیدل جارہا تھا۔ راستے میں اسے پیاس لگی۔ تو وہ پانی پینے کیلئے کنویں پر روکا۔ تو اس نے کنویں سے پانی بھرتی عورت سے پیا عورت شکل سے مہذب خوبصورت اور بھلی سے لگ رہی تھی۔ اور معصومیت تو ایسی اس کی نظر آرہی تھی کہ شاید اس میں کوٹ کوٹ کر بھری ہو۔ مسافر نے اس سے پوچھا۔ کہ تم نے تو کبھی عورت کے مکاری کے بارے میں سنا تو ہوگا۔

عورت نے مسافر کی یہ بات سن کر پانی چھوڑا اور داڑھے مارنا شروع کی اور چیخ و پکار اتنی زور سے مارنی شروع کیا کہ گاؤں والوں نے بھی اس کی آہ بکا سن لی۔مسافر عورت کی یہ حرکت دیکھ کر بولا کہ تم ایسا کیوں کر رہی ہو تاکہ گاؤں والے اگر تجھے قتل کر دے تم نے مجھے بہت تکلیف پہنچائی ہے۔ آدمی گھگھیاتے ہوئے بولا؛ میری بات سُنو، میں ایک مسکین اور اپنے کام سے کام رکھنے والا مسافر ہوں، میں بھلا کیوں آپ کو تکلیف پہنچاؤں گا؟ میں تو بس تمہاری معصومیت برا چہرہ دیکھ کے متاثر ہوا تو پوچھ بیٹھا کہ تم نے تو یقیناً عورتوں کی مکاری کے بارے میں کبھی نہیں سُن رکھا ہوگا؟ تم ایک مہذب اور حسین و جمیل عورت ہو، مگر میں خدا خوفی رکھنے والا انسان ہوں، مجھے تم سے کیا لینا دینا کہ موقع پا کر تم سے بات کرنے کی خواہش کرونگا؟ اس بار عورت نے اپنا پانی والا مشکیزہ اُٹھا کر اپنے اوپر اُنڈیل کر اپنے آپ کو پانی سے تربتر کر لیا۔ مسافر نے عورت کی یہ حرکت دیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی۔ پوچھا اب کیا ہوا کہ تُم نے اتنی محنت سے کنویں سے نکالا پانی اپنے اوپر ڈال کر اپنے آپ کو بھگو لیا۔ ابھی یہ بات ہو ہی رہی تھی کہ گاؤں والے لوگ کنویں تک پہنچ گئے۔ عورت نے اُن لوگوں کو بتایا کہ میں کنویں میں گر گئی تھی۔

اور آج اگر یہ مُسافر یہاں نا ہوتا اور مجھے باہر نا کھینچتا تو میں مر ہی گئی تھی۔ لوگوں نے اس آدمی کے اس احسان کے بدلے اُسے گلے لگا کر شکریہ ادا کیا اور اُس کی ہمت و جوانمردی کا تذکرہ کرنے لگے۔گاؤں کے لوگوں کے ساتھ عورت واپس جانے لگی تو اس آدمی نے پوچھا، اپنی ان دونوں حرکتوں کے پیچھے تمہاری کیا حکمت و دانائی تھی یہ تو بتاتی جاؤ! عورت کہنے لگی کہ بس اسی طرح ہی ہر عورت ہوا کرتی ہے؛ اگر اُسے اذیت دو گے تو تمہیں قتل کرا دینے سے کم پر راضی نہیں ہوگی اور اگر آُسے راضی اور خوش رکھو گے تو تمہیں بھی خوش و خرم رکھے گی۔ یاد رہے یہاں عورت کی مکاری پر بات ہو رہی تھی عورت اگر ٹھیک اور سیدھی سادی ہوں تو آپ کی گھر کو جنت بنا دیتی ہیں اور اگر عورت مکاری پر اتر آئے تو وہ آپ کی جنت جیسے گھر کو دوزخ بنا دیتی ہیں اور آپ کی ساری زندگی کو اذیت میں ڈال دیتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *