عید سے ایک ہفتہ پہلے لاک ڈاون لگانے کا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت حکومت نے کرونا وائرس کے باعث اس بار عید سے ایک ہفتہ پہلے لاک ڈاون لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ کیوں کہ پچھلی عید پر بھی لاک ڈاون ختم کرنے کی وجہ سے ملک میں وائرس بے انتہا تیزی کے ساتھ پہل گیا تھا۔ اس وجہ سے وفاق کو تجویز ارسال کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی وفاق کو تجویز پیش کرنے کی وجہ بازاروں میں رش گہما گہمی اور لوگوں کی لاپرواہی کی وجہ سے تجویز پیش کی۔ 25 جولائی سے لاہور کے بازار اور شاپنگ مال کو تین دنوں کیلئے بند کیا جائے تاکہ عید میں ہونے والی رش کو روکا جا سکے۔اس طرح کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی، اس تجویز پر وفاق نے بھی سوچ بیچار شروع کر دیا ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاق کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔دوسری جانب لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شہریوں کی لاپرواہی، صوبائی دارلحکومت میں کورونا ایک بار پھر سے بپھرنے لگا، انتطامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سے لاک ڈاؤن پر غور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج لاہور میں لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد عرصہ دراز کے بعد شہر میں معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئے، تاہم شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے ایک مرتبہ پھر سے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں شروع کر دی گئیں ہیں جس میں ایک ہی دن میں شہر میں پھر سے کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ انتطامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کو فیصلہ اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ مریضوں کی تعداد میں خاطر کواہ کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ یاد رہے کہ پچھلے چھوٹی عید پر بھی اسی لاپرواہی کی وجہ سے بہت زیادہ پہل گیا تھا۔ جس کو روکنے کے لیے حکومت نے وفاق کو پہلی ہی سے آگاہ کردیا ہے۔ تاکہ اس بار اس کو کنٹرول کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *