قومی اخبارات نے یہی خبرصفحہ اول پرشہ سرخیوں سے شائع کرکے

لاہور ( آن لائن) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک انتہائی طاقتور شخص 15 سال تک جن سی طور پر ہرا  اں کرتا رہا ہے۔ گزشتہ روز عائشہ عمر بھی می ٹو کا حصہ بنیں۔ اور اپنے بارے میں انتہائی دردناک انکشاف کیا۔ اس سے پہلے بھی دنیا کے بہت سے اداکار می ٹو کا حصہ بن چکی ہے۔

می ٹو مہم کی روح رواں ہالی ووڈ اداکارہ روس مک گوون سے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے خود کے ساتھ پیش آنے والے ہرا  انی کے واقعے کے بارے میں بات کی ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر نے بتایا کہ جب وہ انڈسٹری میں داخل ہوئیں اس وقت ان کی عمر صرف 23 سال تھی اور انہوں نے حال ہی میں کالج مکمل کیا تھا، اس وقت ان کی عمر سے دوگنا اور انتہائی طاقتور شخص نے انہیں ہرا  اں کیا، اور یہ سلسلہ کئی سال تک چلتا رہا، یہ کوئی ایک واقعہ نہیں تھا ۔” میں اس سے جان نہیں چھڑا سکتی تھی اس لیے میں نے اس کو ایک باکس میں رکھا اور کہا کہ ٹھیک ہے یہی میری زندگی ہے، مجھے اس سے نمٹنا ہوگا۔” عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ یہ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہتیں، 15 سال تک انہوں نے اسے جوں کا توں رہنے دیا لیکن 2 سال پہلے انہوں نے اس بارے میں کسی سے بات کی۔ ہرا  انی کے واقعات اور عمومی رویوں کے حوالے سے عائشہ عمر نے کہا کہ ” انڈسٹری سے میری ایک دوست اپنی کہانی کے ساتھ سامنے آئی تو ٹی وی چینلز نے مجھ سے پوچھنا شروع کردیا کہ آپ کے خیال میں کیا وہ سچ بول رہی ہے، چینلز نے مجھ سے پوچھنا شروع کردیا کہ کیا واقعی انڈسٹری میں ہرا انی ہوتی ہے یا یہ پہلی بار ہورہا ہے، انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ کیا میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو میں نے کہا ہاں ہوا ہے، میں اس بارے میں کسی دن بات کروں گی لیکن ابھی نہیں کرسکتی، میں نے ابھی تک اس حیوان کا نام نہیں لیا لیکن میں نے اس کے بارے میں بات کرنا شروع کردی ہے۔” واضح کی می ٹو اب ٹرینڈ بن چکا ہے اور ہر کوئی اپنی ساتھ کی گئے دردناک واقعات کا انکشاف کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *