قومی کھیل کوبچانے کا وقت آگیا! آرمی چیف نے ہاکی کی بحالی کے لیے بڑا قدم اُٹھا لیا، پاکستانی عش عش کر اُٹھے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی قومی کھیل ہاکی میں جان ڈالنے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ میدان میں کود پڑے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا جس پر صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے ملاقات کی ہے۔

جس میں خالد سجاد نے آرمی چیف کو ہاکی کی بحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں بالخصوص ہاکی کو سپورٹ کیا،حکومت ہاکی کی بحالی میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کیلئے پانچ کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا جس پر صدر ہاکی فیڈریشن نے آرمی چیف سے تشکر کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ 2 روز قبل ق وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا تھا کہ ومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کا آئین تبدیل کیا جائے گا، پی ایچ ایف آئین کو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر بنایا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ہمراہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کو فیڈریشن کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم عمران خان نے قومی کھیل کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن انتظامیہ پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرز پر پاکستان ہاکی فیڈزریشن کا انتظامی ڈھانچہ فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔ وزیراعظم نے پی ایچ ایف حکام کو پی ایس ایل طرزکی ہاکی لیگ کرانے اور اس کے ساتھ ساتھ چاروں صوبوں میں ایلیٹ ہاکی اکیڈیمز کے قیام کے حوالے سے بھی ہدایت کی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں پی ایچ ایف کے ساتھ مل کراکیڈیمزکا قیام عمل میں لائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کے کھیل کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ قومی کھیل کو بحال کرکے ماضی کا عروج واپس لایا جائےگا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار ہاکی کو اتنی اچھی توجہ دیں گئی کیونکہ اس سے پہلے پاکستان ہاکی ٹیم کے حالات انتہائی خراب تھے۔ اور پاکستان ہاکی ٹیم اپنا مقام کو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *