لیکن اتنے کم مدت میں بھی یہاں ہم نےوزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کیا بہت بڑا دعویٰ

حکومت سنبھال اب دو سال ہی ہو چکے ہیں لیکن اتنے کم مدت میں بھی یہاں ہم نے پانچ ہزار ارب روپے کا قرض واپس کر دیا ہے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کیا بہت بڑا دعویٰ۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔ اور دن بدن ترقی کے نئے منازل طے کر رہی ہے۔

عمران خان ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو 270 ارب تک لے آئے ہیں،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں منی لانڈرنگ کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملک میں 60 سال بعد بڑے ڈیموں کی تعمیر شروع ہوچکی ہے جو کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ نہروں کے پانی اور آب نکاسی کے نظام کو بہتر سے بہتر کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت نے دو کھرب پینتالیس ارب کی رقوم غریب، بے روزگار اور نادار طبقے میں تقسیم کئے،ساتھ ہی ملک بھر میں آٹھ کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈز کے زریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ موڈیز، ورلڈ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہے ہیں،بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ پہلے سے پچاسی فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ سینتیس ارب ڈالر سے تئیس ارب ڈالر رہ گیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات متحدہ اپوزیشن پر بھی برس پڑیں اور کہا کہ انہیں کس ماہر میڈیکل اسپیشلسٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کانوں اور آنکھوں کا علاج کروا سکے ،اپوزیشن وزیرِاعظم عمران خان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے سے پہلے تحقیق کر لیں تو بہتر ہو گا،آلِ شریف کو فضول تنقید اور بے بنیاد پراپیگنڈے کے جواب میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *