متاثرہ جوڑے کا ملزم عثمان مرزا کو پہچاننے سے انکار ، کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی؟ روف کلاسرا کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اسلام آباد کے فلیٹ میں بلیک میل کرنے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ہے ، متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے عدالت میں ملزم عثمان مرزا کو پہنچانے سے انکار کر دیا ۔ اس حوالے سے سینئر صحافی وتجزیہ کار رئوف کلاسرا نے دعویٰ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مرزا عثمان کیس میں مدعی لڑکی اور لڑکے نے عدالت میں اپنے بیان سےمکر گئے ہیں

اور صاف کہہ دیا ہے کہ ملزم یہ نہیں ہے ۔ ان کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا ہے کہ صلح کیلئے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل ہوئی ہے۔ پولیس کی ساری محنت پر پانی پھر گیا ہے ۔ ٹویٹر پیغام میں سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ ’’اسلام آباد عثمان مرزا ریپ کیس میں مدعی لڑکے اور لڑکی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں یہ ان کے ملزم ہی نہیں ہیں۔ انکا کا کہنا تھا کہ پولیس زرائع مطابق صلح کے لیے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کی ڈیل کی گئی ہے۔ پولیس کی ساری محنت پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔مرزا بہت جلد آپ کے درمیان ہوں گے ٹک ٹاک پر۔ہور کوئی ساڈے لائق؟‘‘۔ دوسری جانب اسلام آباد کے فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے کو ہراساں کرنے کے کیس میں تہلکہ خیز موڑ آگیا ، متاثرہ لڑکی اور لڑکے نے عثمان مرزا کو پہنچاننے سے ہی انکار کر دیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار بھی کیا تاہم اب لڑکا اور لڑکی نے ملزمان کو پہنچاننے سے انکار کر دیاہے ، دونوں مدعی اپنے بیان سے مکر گئے ہیں ، لڑکے اور لڑکی نے ٹرائل کورٹ میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیاہے ۔لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے سارا معاملہ خود بنایا ہے، میں نے بیان حلفی کسی کے دباو میں آ کر نہیں دیا، کسی بھی ملزم کو نہ شناخت کیا اور نہ ہی کسی پیپر پر دستخط کیئے۔ میں نے کسی کو بھی تاوان کی رقم ادا نہیں کی، ملزم ریحان سمیت دیگر ملزمان کو مجھے تھانے میں دکھایا گیا تھا ،ریحان سمیت کسی بھی ملزم نے میرے ساتھ زیادتی کی کوشش نہیں کی ، میں ریحان کو نہیں جانتی نہ ہی وہ ویویڈو بنا رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *