محمد امان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکو نے مجھے پکڑ لیا تو اس

کراچی (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک ڈاکو کا فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گلے لگا کر اس کا سامان واپس کرنے کا معاملے میں موجود رائیڈر منظر عام پر آگیا ہے اس کو ڈیلیوری والے لڑکے کا نام محمد نعمان تھا جس نے ایک نجی چینل کے ساتھ بات کرتی ہوں اپنا واقعہ کچھ یوں سنایا ۔

محمد امان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکو نے مجھے پکڑ لیا تو اس کو میں نے اپنا قصہ سنایا کہ میرے پاس نہ تو روپے ہے اور نہ ہی یہ موبائل میرا اپنا ہے یہ بھی کسی کا دیا ہوا موبائل ہے تو اللہ نے ان کے دل میں رحم ڈالا اور انہوں نے مجھے گلے لگا کر جانے دیا۔محمد نعمان کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو میں موجود گھر میں کھانا دینے آیا تھا، کھانا دینے کے بعد گھروالوں کے پاس کھلے پیسے نہیں تھے جس کی وجہ سے انہوں نے مجھے گلی کے پاس دکان پر بھیج دیا، واپسی پر جب مجھے اگلا آرڈر آگیا تو گھر والوں نے بھی مجھ سے ایک روٹی منگوا لی، جب میں واپس آیا تو میرے پاس دو ڈاکو آ کر کھڑے ہو گئے اور مجھ سے اس طرح بات کرنا شروع ہو گئے جیسے وہ مجھے جانتے تھے، ان کا مقصد یہ تھا کہ کسی کو اس بات کا علم نہ ہو کہ وہ مجھے لوٹنے آئے ہیں۔

محمد نعمان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے سے ہی اس بات کا علم تھا کہ میری کون سی جیب میں موبائل ہے اور کونسی جیب میں پیسے، لیکن جب میں نے انہیں بتایا کہ میرے پاس کچھ اپنا نہیں ہے، موبائل بھی کسی کا لے کر استعمال کر رہا ہوں تو اللہ نے ان کے دل میں رحم ڈالا اور انہوں نے مجھے گلے لگا کر جانے دیا۔ محمد نعمان نے بتایا کہ جب میری آنکھوں میں آنسو آ گئےتو ان میں سے ایک ڈاکو نے مجھے گلا لگایا جس کے بعد اس نے مجھے کہا ہے ہمارے پاس بھی دل ہوتا ہے۔محمد نعمان نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ اپنے کسٹمر کے گھر میں ہی کچھ دیر چھپ گیا اور کمپنی سے رابطہ کیا لیکن کمپنی نے اس کی کسی طرح کی کوئی معاونت نہیں کی۔ تاہم محمد نعمان نے مایوسی کا اظہار کرتی رہی بتایا کہ اب میں دوبارہ فوڈ ڈیلیوری کا کام نہیں کروں گا کیوں کہ کمپنی کے ساتھ میرے جو معاہدہ ہوا تھا وہ اپنے معاہدے پر پورا نہیں اترا۔تو کل اس میں اور بھی حادثات سکتے ہیں تو اس وجہ سے میں یہ کام پر کبھی بھی نہیں کروں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *