میڈ ان پاکستان کی گونج غیر ملکی میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور صحت کے حوالے سے پاکستان انجینئر کا کارنامہ

اسلام آباد (نیوز ڈسک) اب پاکستانی وینٹی لیٹرز ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت بن چکی ہے۔ کیوں کہ اب پاکستان میں مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز تیار کرنے کی سہولت موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل وزیراعظم عمران خان نے این آرٹی سی ہر پور کا دورہ کیا تھا اور پاکستان میں تیار ہونی والے پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کی ۔

حکومت کے اقدام پر غیر ملکی میڈیا بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستانی حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز پر امارات کے خبر رساں ادارے نے کہا کہ اب پاکستانی وینٹی لیٹرز ایک حقیقت بن چکے ہیں، خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستان میں اب 250 سے 300 وینٹی لیٹرز ماہانہ بنانے کی کیپسٹی موجود ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چودھری اور زبیدہ جلال بھی ہمراہ تھیں، وزیراعظم نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیاوہاں پر وزیراعظم کو مقامی سطح پر تیار ہونے والے وینٹی لیٹرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مقامی انجینئر کے کوششوں کو سراہا۔ جبکہ وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کے 15 یونٹس این ڈی ایم اے کے حوالے بھی کیے۔ انجینئر کے کامیابی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا صحت کے حوالے سے حکومت نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ اور ہم اس کامیابی پر انجینئرز اور پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *