نواز شریف کے خلاف فیصلہ سنانے والے جج ارشد ملک کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ کے جج ارشد ملک کے خلاف سزا سنا دی گئی۔ یاد رہے ارشد ملک نے کچھ وقت پہلے نواز شریف کے خلاف ایک فیصلہ سنایا تھا جس میں نواز شریف کو سات سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں ملوث احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 7 سینئر جج صاحبان نے شرکت کی۔ان میں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔انتظامی کمیٹی نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے سابق جج احتساب عدالت ارشد ملک کو ملازمت سے برطرف کردیا۔واضح رہے کہ اس وقت کے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی اور فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔ واضح رہے کہ ارشد ملک کو برطرف کرنیکی وجہ لاہور ہائیکورٹ کی ویڈیوز سکنڈل میں ملوث وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *